ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا) کی تقریبا 880 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شانِ امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام اگست اور ستمبر 2020 ء کو یوکے ریجن کے مختلف  شہروں میں 41 دن کا ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کا اختتام ہوا۔

اب تک کے ٹیسٹ میں 14 اسلامی بہنوں نے کامیابی حاصل کی جن میں مانچسٹر سے7 اسلامی بہنیں، بریڈفورڈ سے 4 اسلامی بہنیں اور برمنگھم سے 2 اسلامی بہنوں نےکامیابی حاصل کی جبکہ مزید ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا اسکاٹ لینڈ کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے انگلش میں مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کی ترغیب دلائی، کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مبلغات اور معلومات میں اضافے کا ذہن دیا جبکہ نیک اعمال وصول کرنے کی کارکردگی میں اضافہ اور اپنا رسالہ بھی جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ریجن کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن کی تمام نگران اسلامی بہنوں سمیت ریجن ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے متعلق نکات سمجھائے نیز زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کے لئے کوششیں کرنے اور ڈونیشن جمع کروانے کے اہداف دئیے۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  19صفر المظفر تا 23صفر المظفر1442ھ تک پچھلے ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

240اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

292اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

500اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

835 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

652 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200مرتبہ درودپاک پڑھے۔

519 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام یوکے  مانچسٹر (Manchester)ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ہر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورذمہ داریوں کی اہمیت بتا تے ہوئے شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر مانچسٹر(Manchester) میں 3دن پر مشتمل”کورس جنّت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 33اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر اولڈہم(Oldham) میں 3دن پر مشتمل”کورس جنّت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 43اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیا اور مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت کا اظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے  زیرِ اہتمام ویسٹ لندن( West London) کے شہر ہنسلو( Hounslow)میں بذریعہ کال علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 16 اکتوبر2020 ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے نیلسن( Nelson) میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور اپنی آخرت بہتر بنانے کی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام يو کے  ساؤتھ یارکشائر کے شہرڈونکاسٹر(Doncaster) ، رودرہم(Rotherham) اور شیفیلڈ(Sheffield) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ربیع النور کی آمد پر کی جانے والی تیاریوں، گھروں کو سجانے اور مدنی مذاکرے پابندی کے ساتھ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےاور روزانہ اپنے گھروں میں گھر درس دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire) کابینہ میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز انہیں ربیع النور شریف میں شخصیات اجتماع منعقد کرنے کے اہداف دئیے گئے جبکہ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔