یوکے برمنگھم
ریجن ایسٹ مڈلینڈز میں ”کورس جنت اور دوزخ
کیا ہیں؟“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز (East Midlands )میں ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ مکمل
ہوا جس میں کم وبیش 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ
جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
یوکے لوٹن(Luton)ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے پردے کی اہمیت کے موضوع پربیان
کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو آیات قرآنیہ اور احادیث مبارکہ کی
روشنی میں پردے کی ضرورت اور فضیلت کے متعلق مدنی پھول بیان کئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17اکتوبر 2020ء کو میں یوکےولزڈن گرین (Willesden Green)ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مشورے کی اہمیت کے موضوع
پربیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو آیات قرآنیہ اور احادیث مبارکہ
کی روشنی میں مشورے کی ضرورت اور فضیلت کے متعلق مدنی پھول بیان کئے نیزاسلامی
بہنوں کو جائز اور نیک کاموں میں مشورہ کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 17
اکتوبر 2020 ء کو یوکے کے بلیک کنٹری(Black
Country)ڈویژن میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کوشرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دینے کا طریقہ
سکھایا اور آخر میں اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دے کر غسل میت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکےبرمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم( North Birmingham )میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی
نگران سمیت کم وبیش 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ربیع النور کے اہم نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبرمنگھم ریجن نارتھ برمنگھم( North Birmingham) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 4 اسلامی بہنوں نے مقامی
اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
17اکتوبر 2020ء کو یوکے لندن کے شہر ریڈنگ(Reading) میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد
کیا گیاجس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز نیک اعمال کرنے کا آسان طریقہ سمجھاتے ہوئے اپنے
شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔
بریڈ
فورڈ ریجن میں”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کے 4 درجے مکمل ہو چکے ہیں
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
اکتوبر 2020ء میں بریڈ فورڈ (Bradford)ریجن میں”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کے 4 درجے مکمل ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 75
اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 3 درجوں میں ایڈمیشن جاری ہے۔
اسی طرح ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ کا 1 درجہ مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کے تحت شخصيات خواتین کے لئے بھی ہوا جس میں کم و
بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟،
جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی،
دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا
چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ
جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔
برمنگھم ریجن بلیک کنٹری کابینہ کے شہر والسال میں
26 دن پر مشتمل ” مدنی قاعدہ کورس“ شروع
ہو رہا ہے
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام 21 اکتوبر 2020ء سے برمنگھم ریجن بلیک کنٹری کابینہ کے شہر
والسال (Walsall) میں 26 دن پر مشتمل ” مدنی قاعدہ کورس“ شروع ہو
رہا ہے۔
داخلہ کی
خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ دار
اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک آسٹریاکے شہر ویانا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک آسٹریا (Austria ) کے شہر ویانا(Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیاجس میں تقریباً 20 مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
آسڑیا
کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”آقا کریم ﷺکی امت سے محبت“ کے موضوع پر بیان
کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم
وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے نیز تقسیم رسائل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2020ء کے
دوسرے ہفتے میں اسپین کے ڈویژن بارسلونا(Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن
میں آرتیگاس (Artigues)،وری آمات( Virrei Amat)،کورنے یا(Cornella)،لا سالوت (La Salut)،بیسوس (Besos)،پارالیل( Paralel)، اورسانتا کولوما( Santa Coloma) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ان اجتماعات میں تقریباً153
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے ”اعلیٰ حضرت کا
تصوف“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ
حضرت کی زندگی اور اسلام کی خاطر دی گئی قربانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔