ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹرریجن سے 2ہزار346 ، لندن ریجن سے 2ہزار73، بریڈ فورڈ ریجن سے 5ہزار891، برمنگھم ریجن سے 5ہزار227، آئرلینڈ سے 72 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 310 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا15ہزار919اسلامی بہنوں نے رسالہ ”عاشق میلاد بادشاہ “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام یوکے کے شہر ویکفیلڈ (Wakefield)میں کفن دفن تربيتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ سمجھایا اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی کہ وہ بھی میت کو غسل وکفن دینے کی تربیت حاصل کریں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے  مختلف علاقوں برنلے، گریٹ، ہاروڈ، برائرفیلڈ، پریسٹن، اور بلیکبرن (Burnley, Great Harwood, Brierfield, Preston, Blackburn)میں”کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر پیٹربورو(Peterborough)میں نیک اعمال کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق مدنی پھول پیش کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے ویسٹ لندن کابینہ کے مختلف شہروں ہیرو، ولڈسن گرین ، سڈبری ، ٹوٹنگ ، ہنسلو(Harrow, Willesden Green, Sudbury, Tooting, Hounslow)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 122 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”آقا کریمﷺ کی امت سے محبت“ کےموضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال اجتماع میں شرکت کرنے ،نیکی کی دعوت دینے اور تقسیمِ رسائل کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام یو کے کے شہر نارتھ برمنگھم( North Birmingham ) میں ایک دن کا کورس بنام”مسکرانے کے دینی اور دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے فوائد پر مشتمل نکات بیان کئے نیز دیگر امور پر بھی تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام3 نومبر اور 5 نومبر2020ء کو سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham ) کے تین علاقوں میں ایک کورسز بنام”مسکرانے کے دینی اور دنیوی فوائد“ کا آغاز ہو رہا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!

اس آن لائن کورس میں ایڈمیشن کے لئے اس ای میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں:

birminghamregion26@gmail.com


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر2020 سے 27 اکتوبر 2020ء تک یوکے کے مختلف شہروں ویسٹ یارکشائر، ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر، نیو کاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز، مڈلز برو ، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ، ڈونکاسٹر ، شیفیلڈ ، رودرہم، سیوییل ٹاؤن ، وائٹیکر بیٹلے ، ہیکمونڈ وائک (West Yorkshire, South and West Yorkshire, Newcastle, Stockton on tees, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Doncaster, Sheffield, Rotherham, Savile town, Witikerbatley, Heckmondwike )میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 458 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوت اسلامى نے ”آقا کریمﷺ کی امت سے محبت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل اور ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغيب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام یوکے مانچسٹر ریجن  میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں سمیت شعبہ ڈونیشن بکس و مجلس رابطہ کی ریجن، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے مانچسٹر ریجن ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون کے نکات سمجھائے۔15 نومبر2020ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کےلئے یونٹس کے اہداف تقسیم کئے، اس کے ساتھ ساتھ مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مخیر اسلامی بہنوں کے ساتھ رابطہ کرکے انہیں یونٹس دینے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔


Under the supervision of ‘Majlis short courses (Islamic sisters)’, an online course, namely ‘What are Paradise and Hell?’ was conducted in Oslo, Norway. Approximately 24 Islamic sisters had the privilege of attending this informative course. In this great course, the attendees (Islamic sisters) gained valuable information such as ‘What are Paradise and Hell? How painful will the torment of the Hell be? What belief should a Muslim have about the ‘Paradise’ and ‘Hell’? What are the deeds that lead to Paradise or Hell? Besides, the responsible Islamic sister encouraged the Islamic sisters to attend Sunnah-inspiring Ijtima and enroll in other such informative courses.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Mahfil-e-Na’at gathering was conducted in Copenhagen (Denmark). 08 Islamic sisters had the privilege of attending the spiritual congregations. A female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic of ‘The love of the Holy Prophet for his Ummah’, encouraged the attendees (Islamic sisters) to attend Na’ek Ama’al Ijtima’at, invite Islamic sisters towards righteousness, and she (female preacher) gave them the mindset of distributing booklets.


In order to spread the message of ‘Inviting people towards righteousness’ and refraining them from evils, Sheikh-e-Tariqat Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ has introduced different Madani activities performed on daily basis. Some glimpses of Madani activities carried out by Islamic sisters are as follows:

44 Islamic sisters had the privilege of reciting one part of the Holy Quran daily.

54 Islamic sisters had the privilege of reciting a half part of the Holy Quran daily.

102 Islamic sisters had the privilege of giving home Dars daily.

231 Islamic sisters had the privilege of reciting Durood-e-Pak daily for 313 times.

107 Islamic sisters had the privilege of reciting Durood-e-Pak daily for 1200 times.

147 Islamic sisters had the privilege of reading a book daily for 12 minutes.