امریکہ کے
مختلف شہروں میں کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا مقامی زبان میں انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں امریکہ کے مختلف شہروں یوبا سٹی، میامی، سیکرامنٹو، نیو یارک (New York, yuba city, Miami, Sacramento)میں 3 دن پر مشتمل
کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا مقامی زبان میں انعقاد کیا گیاجن میں 64 ٹین
ایجرز بچیوں نے شرکت کی۔
کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب
وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام05
جنوری2021ء کو یوکے کی اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو
کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ،
آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی اصلاح اعمال ریجن
سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاح
اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام میں بھی عاملات نیک اعمال سے رابطے میں رہنے اور نیک اعمال بڑھانے سے متعلق ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے
شہر شکاگو(Chicago) میں بذریعہ
اسکائپ دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو رسالہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور کثرت سے درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں مسی ساگا، مانٹریال، کلگری،
برمپٹن(Mississauga, Brampton,
Montreal, Calgary)میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 86
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے”قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو یَا سَمِیْعُ کے وظیفے کا ورد کروایا نیز اختتام پر آقا ﷺ کی دکھیاری امت کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
امریکہ کے ڈویژن
سیکرامنٹو میں 3 مختلف مقامات پر بذریعہ
اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے
ڈویژن سیکرامنٹو (Sacramento)میں 3 مختلف
مقامات پر بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات
اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات اسلامی بہنوں نے”قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ
کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ
اسکائپ ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 21 جملہ مشاورت کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت کے فضائل، شجرہ شریف، فقہ، مدنی مذاکرہ کے سوال جواب وغیرہ بتائیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 12 ٹین ایجر بچیوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو نیک اعمال کے رسالے کے بارے میں بریف
کرتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور کثرت سے درود پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا (Mississauga)میں بذریعہ اسکائپ
دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومتفرق روحانی علاج
بتائے نیز ہر ہفتے اجتماع میں شرکت کی
دعوت کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 جنوری 2021ء کو اٹلی(Italy) کے شہر پراتو (Prato)میں بذریعہ اسکائپ
دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”قبولیت دعا مع دعا
مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے، دعا کے فضائل ،دعا کب اور کہاں
قبول ہوتی ہے؟ اور دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات کے متعلق بیان کیا نیزمتفرق روحانی
علاج بھی بتائے اور 100 مرتبہ یَا سَمِیْعُ کے اجتماعی ورد کے بعد امت مسلمہ کے لئے خصوصی
دعائیں کی گئیں۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام 5 جنوری 2021ءکواسپین (Spain) میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدرستہ
المدینہ بالغات کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے
کےلئے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز
کس طرح زیادہ سے زیادہ مدرستہ المدینہ بالغات کا انعقاد کیا جائےاور مقامی اسلامی
بہنوں کو پڑھانے کی ترغیب اور دینی کاموں
کیطرف کس طرح لایا جائے؟ اس حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔
ماہ دسمبر 2020ء میں اسپین میں لگنے والے مدارس اور
دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات زیرِ اہتمام ماہ دسمبر 2020ء میں یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین (Spain) میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی درجِ ذیل ہے:
پورے ریجن میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات
کےدرجات کی تعداد: 6
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 72
پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 6
گھر میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات کی
تعداد: 5
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 16
بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد:
31
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 196
اسکائپ پر پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 22
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
طالبات کی تعداد: 192
ہفتہ وار نیک اعمال جائزہ کرنے والی طالبات کی
تعداد: 152
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی
تعداد: 172
ماہِ دسمبر 2020 ءمیں 2 طالبات نے ناظرہ کا ٹیسٹ
تفتیش مجلس میں کامیاب کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شان رفاعی رحمۃ اللہ علیہ“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ+کینیڈا) سے تقریباً
1ہزار41 اسلامی بہنوں نے رسالہ”شان رفاعی رحمۃ اللہ علیہ“پڑھنے/سننے
کی سعادت حاصل کی۔