دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن سیکرامنٹو (Sacramento)میں 3 مختلف مقامات پر بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔