دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں مسی ساگا، مانٹریال، کلگری، برمپٹن(Mississauga, Brampton, Montreal, Calgary)میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں 86 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو یَا سَمِیْعُ کے وظیفے کا ورد کروایا نیز اختتام پر آقا ﷺ کی دکھیاری امت کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔