دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے  مانچسٹر (Manchester)ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور فیضانِ ذوقِ قراٰن کورس کے متعلق گفتگو کی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتےجانشینِ امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رسالہ ” ماہِ رمضان اور امیرِ اہلِ سنت “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار893 ، لندن ریجن سے 1ہزار987، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار919، برمنگھم ریجن سے 6ہزار328، آئرلینڈ سے 65 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 430 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 18ہزار622 بار رسالہ ” ماہِ رمضان اور امیرِ اہلِ سنت “ پڑھا یا سنا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ   ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

526اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

487اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

480اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

2ہزار618 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

1ہزار36 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

663 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ماہ مارچ 2021ء میں یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجیئے:

پورے ریجن میں درجات کی تعداد: 52

مدرسہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد :348

مدرسات کی تعداد: 51

گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد: 5

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد: 10

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 56

اسکائپ مدرسہ کی مدرسات کی تعداد: 16

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 202

ہفتہ وار فکر مدینہ والی طالبات کی تعداد: 202

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 140

ماہ مارچ 2021 میں 8 طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل کیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کڑہنے ،خوف خدا و عشق مصطفیﷺ کی لازوال دولت دل میں بسانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طر یقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش837 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ اپریل 2021ء میں پیر شریف کو یوکے کی ریجن، لندن،مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ اور بریڈ فورڈ (London, Manchester, Birmingham, Scotland and Bradford) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!541 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 1 دن47، اسلامی بہنوں نے3 دن کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی اور جبکہ 623اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر نیلسن (Nelson)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ٹوٹنگ(Tooting) کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کا اپنے ذیلی حلقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ (Slough)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 26اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا اور غسل میت کا طریقہ بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لندن ریجن کی تمام کابینہ وڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 548اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش121 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ویسٹ لندن(West London) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے ،اسلامی بہنوں کی تقرری فارم فِل کرنے کا طریقہ اور نیک اعمال کا جائزہ رسالے کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔