10 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے مانچسٹر
ریجن میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد
Tue, 20 Apr , 2021
3 years ago
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان
کی حفاظت کے لئے کڑہنے ،خوف خدا و عشق مصطفیﷺ کی لازوال دولت دل میں بسانے کے عظیم
جذبے کے تحت شیخ طر یقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن
میں تقریباً38 مقامات پر ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش837 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد“ کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی
میں رمضان کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا۔