بیوی کے پانچ حقوق از بنت طاہر احمد، جامعۃ المدینہ
فیض مدینہ نارتھ کراچی
جس طرح عورتوں پر شوہروں کے حقوق کی ادائیگی واجب
ہے اسی طرح شوہروں پر عورتوں کے حقوق پورے کرنا لازم ہے۔
شوہر پر بیوی کے چند حقوق: (1)
خرچہ دینا، (2) رہائش مہیا کرنا، (3) اچھے طریقے سے گزارہ کرنا، (4) نیک باتوں حیا
پردے کی تعلیم دیتے رہنا(5)ان کی خلاف ورزی کرنے پر سختی سے منع کرنا، (6) جب تک
شریعت منع نہ کرے پر جائز بات میں اس کی دلجوئی کرنا۔ (7) اس کی طرف سے پہنچنے
والی تکلیف پر صبر کرنا اگر چہ یہ عورت کا حق نہیں (8) اس کے ساتھ حسن سلوک کرنا (9)
اسکی خطا معاف کرنا وغیرہ وغیر۔
الله رب العالمین نے بیویوں کے حقوق سے متعلق قرآن
مجید فرقان حمید میں ارشاد فرمایا ہے: وَ لَهُنَّ مِثْلُ
الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ۪- (پ
2، البقرۃ:228) ترجمہ: اور عورتوں کا بھی حق ایسا ہی ہے جیسا ان پر ہے شرع کے
موافق۔یعنی جس طرح عورتوں پر شوہروں کے حقوق کی ادا کرنا واجب ہے اسی طرح شوہروں
اور پر عورتوں کے حقوق کی رعایت لازم ہے۔ بہر حال شرعی اور اخلاقی ہر لحاظ سے
بیویوں کے حقوق بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اور شوہر کو ان کا خیال رکھنا چاہئے
علاوہ ازیں بیوی کے جائز مطالبات کو پورا کرنے اور جائز خواہشات پر پورا اترنے کی
بھی حتی المقدور کوشش کرنی چاہئے۔ جس طرح شوہر یہ چاہتا ہے کہ اس کی بیوی اس کے
لیے بن سنور کر رہے اسی طرح ایسے بھی بیوی کی فطرت چاہت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی
دلجوئی کے لیے لباس وغیرہ کی صفائی ستھرائی کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے خواہ وہ
زبان سے اس بات کا اظہار کرے یا نہ کرے۔ اس ضمن میں ایک حدیث مبارک پیش خدمت ہے: سرکار
مدینہ، سرور قلب وسینہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ تم اپنے کپڑوں کو دھوئے اور بالوں کی
اصلاح کرو اور مسواک کر کے زینت اور پاکی حاصل کرو کیونکہ بنی اسرائیل ان چیزوں کا
اہتمام نہیں کرتے تھے اسی لئے ان کی ان عورتوں نے بدکاری کی۔
بیوی سے حسن سلوک کرنا: فرمان
مصطفی ﷺ : تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جو اپنی بیوی کے حق میں بہتر ہو اور میں
اپنی بیوی کے حق میں تم سب سے بہتر ہوں۔(ابو داود، 2/356،حدیث: 2142)
بیوی کو خرچہ دینا: شوہر
کو چاہیے کہ اہل خانہ پر تنگی کرنے کے بجائے رضائے الہی کے لیے اپنے اہل خانہ کے
لیے دل کھول کر خرچ کرے آئیے ترغیب کے لیے اہل خانہ پر خرچ سے متعلق احادیث مبارکہ
میں بیان کئے گئے فضائل ملاحظہ کیجئے: چنانچہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: الله کی
رضا کے لئے تم جتنا بھی خرچ کرتے ہو اس کا اجر دیا جائے گا حتی کہ جو لقمہ تم اپنی
بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو (اس کا بھی اجر ملے گا)۔
اللہ پاک
سے دعا ہے کہ ہمیں اپنے تمام حقوق جیسے انہیں ادا کرنے کا حق ہے انہیں اسی طرح ادا
کرنے کی توفیق عطا فر مائے نیز قرآن و سنت کی پابندی اور اپنے گھر والوں کے ساتھ
حسن سلوک کرنے کی توفیق عطا