آج کل دنیا میں بے حیائی بہت زور سے بڑھتی چلی جا رہی ہے جس کا سبب دنیا کی طرف زیادہ مائل ہونا اور دن سے دور ہونا ہے جیسے جیسے دنیا ترقی کی طرف گامزن ہے ویسے ویسے ہی بے حیائی جنم لے رہی ہے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انٹرنیٹ اور میڈیا بے حیائی کا سب سے بڑا سبب ہے آج کل مسلمان واٹس ایپ یوٹیوب ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا میں اس طرف ایسے مگن ہے کہ دین کو بھول چکے ہیں جس کی وجہ سے بے حیائی دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے نماز سے لاپرواہی بے حیائی کی سب سے بڑی وجہ ہیں آج کل لوگ اپنے دنیاوی کاموں میں اس طرح مگر ہیں کہ اللہ تعالی کو یاد کرنے کے لیے وقت ہی نہیں رات کو گھنٹوں گھنٹوں سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت ان کے پاس بہت وقت ہے پر نماز کے لیے وقت نہیں جس کی وجہ سے بے حیائی جیسی بیماری پروان چڑھ رہی ہے مسلمانوں کو کیا ہو گیا ہے اپنے دنیاوی کاموں میں اتنے مصروف ہو گئے ہیں کہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ ہم کس راہ پر چل رہے ہیں بے حیائی کو دور کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے وہ یہ کہ دین کی طرف رجوع کریں بے حیائی کو دور کرنے کا سب سے بڑا طریقہ نماز ہے جیسے کہ قرآن پاک میں ارشاد ہے بے شک نماز بے حیائی اور برے کاموں سے روکتی ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ نماز قائم کریں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی طرف بھی رجوع کریں آج کل ہم مسلمانوں نے بھی غیر مسلموں کی رغبت حاصل کر رہی ہے خود کو خوبصورت دکھانے کے لیے ہم ہر حال میں یہ کوشش کرتے ہیں کہ ہمارا لباس سب سے زیادہ خوبصورت ہونا چاہیے پھر وہ کیسا ہی کیوں نہ ہو ارے مسلمانوں سنبھل جاؤ اپنی دنیا سنوارنے میں اتنے مگن نہ ہو کہ اپنے آخرت خراب کر بیٹھو آج کل لوگ فلمیں ڈرامے دیکھتے ہیں اور جو دیکھتے ہیں ویسا ہی کرتے ہیں جو کہ صرف ان کو بے حیائی کی طرف لے جانے پر مجبور کر رہا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ فلمیں ڈرامے اور حیا سوز مناظر دیکھنے سے بچیں پردے کی طرف رجوع کریں نماز روزے کی پابندی کریں سوشل میڈیا جیسے فتنے سے بچے خود کو بے حیائی سے دور رکھنے کی کوشش کریں بے حیائی میں بےپردہ زنا جیسے حرام کام شامل ہے۔