آج کل ہمارا معاشرہ طرح طرح کی بے حیائیوں میں گرا پڑا
ہے مغربی رسم و رواج نے ہماری نسلوں کو گمراہ کر رکھا ہے۔ ہماری نوجوان نسل مغربی رسم
و رواج یعنی بےپردگی بے حیائیوں کو فیشن کا نام دے کر اپنی ترقی سمجھ رہی ہے ماڈلنگ
شوز کے نام طرح طرح کی برائیاں جنم لے رہی ہیں بےحیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے بےحیائی
کے فروغ کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری اور مغربی رسم و رواج کے قریب ہونا ہے بے حیائی
کے فروغ کی وجہ سوشل میڈیا اور دوسرے ایپس ہے سوشل میڈیا پر ڈراموں میں رشتوں کی بےحرمتی،
جنسی بے راہ روی پیدا کرنے والے گانے،ڈانس پروگرام،ناںٹ کلب،بے پردگی اور حرام کام
کیے جارہے ہیں افسوس تو اس بات کا ہے کہ ہمارے مسلمان بہن، بھائی بھی اس میں شامل ہیں
افسوس در افسوس کچھ تو سمجھتے بھی نہیں کہ یہ گناہ،حرام اور جہنم میں لے جانے والے
اعمال ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بے حیائی کے کام کرنا،پھیلانا ہمارا پیشہ، روزی کمانے
کا ذریعہ ہے صرف یہ ہی نہیں بلکہ بعض بد نصیب والدین بھی انہیں سمجھانے کے بجائے فخر
کرتے ہیں انہیں اور گمراہ کرتے ہیں یہ کھ کر کے انہیں عزت مل رہی ہیں وہ کامیابی کی
طرف جارہے ہیں مگر درحقیقت یہ عزت نہیں ذلت ہے کامیابی نہیں ناکامی اور تباہی ہے، حضور
نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے: بے حیائی جس چیز میں ہو اسے عیب دار بنا دے گی اور حیا جس
چیز میں ہو اسے خوبصورت بنادے گی۔ (ابن ماجہ، 4 / 461، حدیث: 4185)
افسوس ہمارا معاشرہ بے حیائی اور بہت سی برائیوں کی
وجہ سے عیب دار بنا ہوا ہے اپنے معاشرے کو عیب دار ہونے سے بچانے کے لئے بے حیائی سے
بچانا ضروری ہے بے حیائی سے بچانے کا طریقہ اللہ کی حدوں کو جاننا ہے اچھے،برے،حلال،حرام
کی پہچان ہے اللہ تبارک وتعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِؕ- (پ
21، العنکبوت: 45) ترجمہ کنز الایمان: بےشک نماز منع کرتی ہے بے حیائی اور بری بات
سے۔ جیسا کہ معلوم ہوا کہ بے حیائی سے بچنے کا ذریعہ نماز بھی ہے قرآن مجید کی تعلیمات
پر عمل پیرا ہو کر حضور ﷺ کی سیرت اپنا کر، سنتیں اپنا کر بے حیائیوں سے بچ سکتے ہیں
بے حیائی کو مسلمانوں میں پھیلانے کا عذاب دنیا اور آخرت میں بہت دردناک اور سخت ہے
چنانچہ اللہ تبارک وتعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۙ-فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِؕ-وَ
اللّٰهُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ(۱۹) (پ
18، النور: 19) ترجمہ کنز الایمان: وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بُرا چرچا
پھیلے ان کے لیے دردناک عذاب ہے دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں
جانتے۔
اللہ پاک ہمیں دنیا و آخرت میں ذلت و رسوائی سے بچائے
اور ہمیں با حیا بنائے۔