وہ امور جو اللہ اور اسکی مخلوق کے نزدیک ناپسندیدہ ہوں بے حیائی کہلاتے ہیں۔

بے حیائی کی مذمت پر آیت مبارکہ ہے ترجمہ کنز الایمان: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-وَ مَنْ یَّتَّبِـعْ خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ فَاِنَّهٗ یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِؕ- (پ 18، النور: 21) ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو شیطان کے قدموں پر نہ چلو اور جو شیطان کے قدموں پر چلے تو وہ تو بے حیائی اور بُری ہی بات بتائے گا۔

بے حیائی کے متعلق احادیث مبارکہ ہیں:

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں پہنچاتا ہے جبکہ بےحیائی وبد کلامی، سنگدل ہے اور سنگدلی جہنم میں پہنچاتی ہے۔ (ترمذی، 3/406، حدیث: 2016)

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تجھ میں حیا نہ رہے تو جو چاہے کر۔ (بخاری، 2/470، حدیث: 3484)

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بےشک حیا اور ایمان آپس میں ملے ہوئے ہیں ایک اٹھ جاتا ہے تو دوسرا بھی اٹھا لیا جاتا ہے۔ (مستدرک، 1/ 176، حدیث: 66)

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بے شک ہر دین کا ایک خلق ہوتا ہے اسلام کا خلق شرم و حیا ہے۔ (ابن ماجہ، 4/460، حدیث: 4181)

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بے حیائی جس چیز میں ہو اسے عیب دار کر دیتی ہےاور حیاء جس چیز میں ہو اسے زینت بخشی ہے۔ (ابن ماجہ، 4 / 461، حدیث: 4185)

حضرت خلاد رضی اللہ عنہا کا بیٹا جنگ میں شہید ہوگیا یہ اپنے بیٹے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے نقاب ڈالے بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئیں تو اس پر کسی نے نے حیرت سے کہا اس وقت بھی باپردہ ہیں کہنے لگی میں نے بیٹا کھویا ہے حیا نہیں۔ (ابو داود، 3/9، حدیث: 2488)

اس واقعے سے معلوم ہوا اسلام میں حیا کی کتنی زیادہ اہمیت ہیں۔ اسلام کے دشمنوں کی ہی سازش ہے کہ مسلمانوں سے کسی طرح حیاء کی چادر کھینچ لی جائے جب حیا ہی نہ رہے گی تو ایمان خود ہی رخصت ہو جائے گا۔ آج کل ہمارے معاشرے میں ایسی بے حیائی بہت زیادہ پھیلی ہوئی ہیں اللہ پاک ہم سب کو اس سے محفوظ رکھے۔ آمین

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: لوگوں نے گزشتہ انبیاء کرام علیہم السلام کے جو کلام سے جو کچھ پایا ہے اس میں سے یہ بھی ہے کہ جب تجھ میں حیا نہ رہے تو جو چاہے کر۔ (بخاری، 4/131، حدیث: 6125)

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ایمان کے دو شعبے میں اور فحش بولنا یعنی بے حیائی کی بات کرتا اور زیادہ باتیں کرنا نفاق کے دو شعبے ہیں۔ (ترمذی، 3/414، حدیث: 2034)