اہلِ بیت سے مراد آقا ﷺ کی ازواجِ مطہرات اور حضرتِ خاتونِ جنت فاطِمہ زہرا اور علی مرتضیٰ اور حسنینِ کریمین رضی اللہ عنہم سب داخل ہیں (خزائن العرفان، ص780)  تو جس قدر ہم پیارے آقا سے محبت کرتے ہیں ہمیں ان سے بھی محبت کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے پیارے آقا کے رشتے دار ہیں ان کی تعظیم کرنا ہم پر واجب ہے اگر کسی کے اندر عشقِ رسول ﷺ دیکھنا ہو تو یہ دیکھیے کہ وہ صحابہ و اہل بیت سے جس قدر محبت رکھتا ہے حقیقت میں وہی شخص خوش نصیب ہے جو سچا پکا عاشقِ رسول اور عاشقِ صحابہ و اہل بیت ہے۔

حقوقِ اہلِ بیت:

1️۔ آقا ﷺ نے فرمایا: الله پاک سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمت سے روزی دیتا ہے اور اللہ پاک کی محبت کے لیے مجھ سے محبت کرو اور میری محبت کے لیے میرے اہل بیت سے محبت کرو۔ (ترمذی، 5/434، حدیث: 3814)

2۔ تم میں سے پل صراط پر سب سے زیادہ ثابت قدم وہ ہوگا جو میرے صحابہ و اہل بیت سے زیادہ محبت کرنے والا ہو گا۔ (جمع الجوامع، حدیث:454)

3️۔ تم میں سے بہتر آدمی وہ ہے جو میرے بعد میرے اہل بیت کے لیے بہتر ہو گا۔ (مستدرک، 4/369، حدیث: 5410)

4️۔ جو شخص وسیلہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ میری بارگاہ میں اسکی کوئی خدمت ہو جس کے سبب میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں اسے چاہیے کہ میرے اہل بیت کی خدمت کرے اور انہیں خوش کرے۔ (الشرف المؤبد، ص 54)

5️۔ اپنی اولاد کو تین باتیں سکھاؤ: (1) اپنے نبی کی محبت (2) اہلِ بیت کی محبت (3) اور تلاوتِ قرآن۔ (جامع صغیر، ص 25، حدیث: 311) الله پاک ہمیں اہل بیت اطہار کی سچی محبت نصیب فرمائے۔ آمین