کس زباں سے
ہو بیان عزّ و شانِ اہلِ بیت مَدح
گوئے مصطفیٰ ہے مَدح خوانِ اہلِ بیت
اہل بیت کی عظمت و شان کون بیان کر سکتا ہے! حق یہ ہے کہ
اہل بیتِ کرام کی تعریف کرنے والا حقیقت میں اللہ پاک کے پیارے حبیب ﷺ کی تعریف کر
رہا ہوتا ہے یہ حقیقت ہے کہ جب کسی سے محبت ہو جائے تو اس سے نسبت رکھنے والی ہر
شے سے پیار ہو جاتا ہے، محبوب کی اولاد ہو یا اس کے ساتھی سب پیارے لگتے ہیں۔
قلب میں
عشقِ آل رکھا ہے خوب
اس کو سنبھال رکھا ہے
کیوں جہنم
میں جاؤں سینے میں عشقِ اصحاب و آل رکھا ہے
اہلِ
بیت سے مراد کون ہیں؟ اہل بیت میں نبی ﷺکی ازواج مطہرات اور حضرتِ خاتونِ جنت
فاطمۃ الزہرا اور علی المرتضیٰ اور حسنینِ کریمین رضی اللہ عنہم سب داخل ہیں۔
(خزائن العرفان، ص 780)
حقوقِ اہل بیت:
1۔ سیدوں کا ادب
کریں۔ بعض اہلِ علم نے یہاں تک فرمایا ہے کہ اہل بیت اگرچہ نسب میں رسول اللہ ﷺ سے
کتنے ہی دور ہوں ان کا ہم پر حق ہے کہ اپنی خواہشوں پر ان کی رضا کو مقدم کریں۔
(نور الابصار، ص 129)
تیری نسلِ
پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا تو
ہے عینِ نور تیرا سب گھرانہ نور کا
2۔ اہل بیت کشتیِ نوح کی طرح ہیں۔ پیارے آقاﷺ نے فرمایا: میرے
اہلِ بیت کی مثال کشتیِ نوح کی طرح ہے جو اس میں سوار ہوا وہ نجات پا گیا اور جو
اس سے پیچھے رہا وہ ہلاک (برباد) ہو گیا۔ (مستدرک، 3/81، حديث: 3365 )
3۔ اہلِ بیت سے محبت کرو۔ پیارے آقا ﷺ نے فرمایا: اللہ پاک
سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمت سے روزی دیتا ہے، اور اللہ کی محبت کے لئے
مجھ سے محبت کرو اور میری محبت پانے کے لئے میرے اہلِ بیت سے محبت کرو۔ (ترمذی،5/434،
حديث: 3814 )
حبِّ اہلِ
بیت دے، آلِ محمد کے لئے کر
شہید عشقِ حمزہ پیشوا کے واسطے
4۔ اہلِ بیت پر ظلم کرنے والوں پر جنت حرام ہے۔ پیارے آقا ﷺ
نے فرمایا: جس شخص نے میرے اہلِ بیت پر ظلم کیا اور مجھے میری عِترت (یعنی اولاد)
کے بارے میں تکلیف دی اس پر جنت حرام کر دی گئی۔ (الشرف المؤبد، ص99)
5۔ اہلِ بیت کو تکلیف دینے والے کی عمر میں برکت نہیں ہوتی۔
جسے پسند ہو کہ اسکی عمر میں برکت ہو اور اللہ اسے اپنی دی ہوئی نعمت سے فائدہ دے
تو اسے لازم ہے کہ میرے بعد میرے اہلِ بیت سے اچھا سلوک کرے جو ایسا نہ کرے اس کی
عمر کی برکت اڑ جائے اور قیامت میں میرے سامنے کالا منہ لے کر آئے۔(کنز العمال،
6/46،حدیث:34166)
الحمد لله! اہلِ بیت کا دنیا و آخرت میں بیڑا پار ہو گا
کیونکہ یہ صحابہ و اہل بیت دونوں ہی سے محبت کرنے اور ان کے ماننے والے ہیں۔ سنی
اہلِ بیتِ اطہار کی کشتی میں سوار ہیں اور سنیوں کے رہنما صحابہ کرام رضی اللہ
عنہم ہیں، ان شاءاللہ سنیوں کا بیڑا پار ہوگا اور یہ اللہ کے پیارے حبیب ﷺ کے
پیچھے پیچھے جنت الفردوس میں جائیں گے۔
باغِ جنت
میں محمد مسکراتے جائیں گے پھول
رحمت کے جھڑیں گے ہم اُٹھاتے جائیں گے
اہلِ بیت سے محبت کا درس: فرمانِ امیرِ اہلسنت ہے: جنت ساداتِ کرام کے قدموں کے صدقے
سے ملے گی۔ اللہ پاک ہمیں اہلِ بیت کی پکی سچی محبت عطا فرمائے۔ آمین
آل سے
اصحاب سے قائم رہے تا
ابد نسبت اے نانائے حسین