اللہ پاک کے پیارے پیارے آخری نبی محمدِ عربی ﷺ کا پاکیزہ گھرانا یعنی خاندان مقدس کتابوں سے جدا جدا مختلف حصے اور مبارک پھول ہیں جن کو پاکیزہ و با برکت پانی سے سینچا گیا ہے اس خاندانِ عالی میں خونِ رسول شامل ہے، ان مخلصین و نیک ہستیوں پر لاکھوں سلام۔

اہلِ بیت سے مراد کون؟ نبی کریم ﷺ کی ازواجِ مطہرات اور حضرتِ خاتونِ جنت فاطمہ زہرا اور علی المرتضیٰ اور حَسنینِ کریمین (امام حسن و حسین) رضی اللہ عنہم سب داخل ہیں۔ ( خزائن العرفان، ص 780)

اہلِ بیت کے حقوق:

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: فاطمہ اہلِ جنت کی عورتوں کی سردار ہے۔ (بخاری، 2/537)

نبی کریم ﷺنے ارشاد فرمایا: یہ دونوں (یعنی امام حسن و حسین رضی اللہ عنہما) دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔ (بخاری، حديث:3754)

اپنی اولاد کو تین باتیں سکھاؤ: اپنے نبی کی محبت،اہلِ بیت کی محبت اور تلاوتِ قرآن۔ (جامع صغیر، ص 25، حدیث: 311)

4۔ جو میرے اہلِ بیت میں سے کسی کے ساتھ اچھا سلوک کرے گا میں قِیامت کے دن اُس کا بدلہ اُسے عطا فرماؤں گا۔ (تاریخ ابنِ عساکر، 45/303 )

وَ اللہ وہ سن لیں گے،فریاد کو پہنچیں گے اتنا بھی تو ہو کوئی، جو آہ! کرے دِل سے

(حدائق بخشش،ص 143 )

5۔ مومِن کامِل کون؟ اس وقت تک کوئی (کامل) مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اُس کو اُس کی جان سے زِیادہ پیارا نہ ہو جاؤں اور میری اولاد اس کو اپنی اولاد سے زِیادہ پیاری نہ ہو جائے۔ (شعب الایمان، 2/189، حديث:1505 )

صَحابہ کا گدا ہوں اور اہلِ بیت کا خادِم يہ سب ہے آپ ہی کی تو عِنایت یا رسولَ اللہ

(وسائلِ بخشش،ص 330)

اہلِ بیت کی محبت دل میں رکھنے والوں کا بیڑا پار ہوگا۔ ہمیں بھی چاہیے کہ حضور کے آل کی محبت اپنے دل میں رکھیں اور اہلِ بیت کی عظمت کو پہچانیں۔

اللہ پاک ایسوں کے صدقے ہماری مغفرت فرمائے اور اہلِ بیت کی محبت ہمارے مقدر میں لکھ دے۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ