اچھی کتاب ایسے ہی دوست ہے جو بچپن سے لے کر بڑھاپے تک ساتھ رہتی ہے کبھی کسی کو کچھ نہیں کہتی ہے دل و دماغ عادات و اطوار پر اچھا اثر ڈالتی ہمارے عقائد اعمال کردار سوچ کی اصلاح کرتی اچھے اخلاق ،نیکی و بھلائی ہمدردی ایثار کا جذبہ پیدا کرتی کامیابی کا راستہ دکھاتی مشکلات کا حل بتاتی کہ دوست وہی جو مصیبت میں کام آئے اچھی کتابیں دنیا کی سیر کراتی نئے تجربات د کھاتی غموں کو دور کرتی خوشیوں کی ساتھی ہیں گناہوں اور برے کاموں سے بچاتی ہیں۔

کتابیں نہ ہماری غیبت کرتی ہیں نہ ہم انکی نہ ہماری دل آزاری کرتی ہیں نہ ہم ان کی نہ ہمارا مذاق اڑاتی ہیں نہ ہم انکا نہ ہم سے حسد کرتی ہیں بلکہ ہمیں کسی کی غیبت کرنے دل آزاری کرنے مذاق اڑانے کسی سے حسد کرنے لڑنے جھوٹ بولنے سے روکتی ہیں ہر دوست چاہتا ہے کہ جب اس کا دوست اس کے ساتھ ہو تو صرف اس کی طرف متوجہ ہو، اسی طرح کتاب بھی چاہتی ہے کہ جب ہم اس سے گفتگو کریں تو ہمارا ذہن دیگر خیالات سے خالی ہو کتاب اسی وقت بہترین دوست ثابت ہو سکتی ہے جب ہم اس کی باتوں پر عمل کریں ورنہ چراغ تلے اندھیرا ہو تو چراغ کا کیا فائدہ کتاب کی دوستی برے ہم نشین سے بہتر ہے ہم نشینی اگراچھی کتاب سے ہو اس سے بہتر کوئی رفیق نہیں ایک مصنف نے لکھا جب میں کسی کتاب کو پڑھتا ہوں تو یہ سوچتا ہوں کے اس دوست سے شاید میں آخری بار مل رہا ہوں اور جب میں کسی کتاب کو دوبارہ پڑتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ میں ایک بچھڑے ہوئے دوست سے دوبارہ مل رہا ہوں اس دنیا کی بہترین اچھی کتاب کسی انسان کی طرح تحریر نہیں بلکہ اس کا مصنف اللہ تعالی ہی آسان اور دلچسپ اور سکھ کی گنجائش ہوسکتی ہے مگر قرآن مجید سے پاک ہے اللہ تعالی فرماتا ہے :

ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲)

ترجمہ کنزالایمان : وہ بلند رتبہ کتاب (قرآن) کوئی شک کی جگہ نہیں (البقرۃ، ۲)

یہ وہ خوبصورت گلدستہ ہے جو دین ،دنیا ،آخرت، معاشرت ،تجارت ،ملازمت، سیاست ،عقائد، اعمال ،اخلاق ،کردار ،سوچ ، تمام تر معاملات کی اصلاح کرنے والے خوبصورت پھولوں سے مزین ہے جن کی خوشبو ظاہر و باطن دونوں کو معطر کرتی ہےاچھی کتاب سے دوستی کریں اور دنیا کے بہترین انسان بن جائیں۔

قرآن میں ہو غوطہ زن اے مرد ِ مسلماں

اللہ کرے تجھ کو عطا جدت ِکردار