اچھی کتاب واقعی بہترین دوست ہے اور اس کے
بے شمار فوائد بھی ہم دیکھتے ہیں اور قرآن مجید بہترین کتاب اور بہترین دوست ہے۔
جو دوست ہوگا وہ ہم کو نفع دے گا، اور جو ہمیں نقصان پہنچائے بلاشبہ ہو ہمارا دشمن
ہوگا، اور قرآن مجید اپنے پڑھنے اور عمل کرنے والے کو بہت بہت بہت ہی زیادہ نفع
پہنچاتا ہے تو پھر اس کو دوست نہ بنانا اس بندے کی کم عقلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ بشرط
یہ کہ اس کو پڑھنا آتا ہوں ۔
دیکھا گیا ہے کہ سالہا سال لوگ اسے پڑھتے ہیں
اور سنا گیا ہے کہ انہیں خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا تو پھر اس کی سب سے بڑی وجہ یہی
یہی دیکھا گیا ہے کہ انہیں صحیح پڑھنا نہیں آتا تھا ۔ہم دنیا کے کسی کام کی مثال
لے سکتے ہیں جیسے کمپیوٹر کا کام وہی کر
سکتا ہے جو اسے چلا سکتا ہو،جب اس سے
پوچھا جائے کہ یہ تمہیں کیسے آتا ہے؟ تو وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ سیکھا ہے تو اس
سے معلوم ہوا کہ سیکھنا بہت ضروری ہے۔
قرآن مجید کہاں سے سیکھیں:
تلاوت کا جذبہ عطا کر الہی
معاف فرما میری ہر خطا ہر الہی
اگر قرآن مجید پڑھنا سیکھنا ہے تو دعوت اسلامی
کے تحت مدرسۃالمدینہ، مدرسۃالمدینہ بالغان ،بالغات، اور مدرسۃالمدینہ آن لائن، میں
داخل لیجئے اسی طرح اگر کا فہم جاننا ہو تو جامعۃالمدینہ، اور مدرسۃالمدینہ آن
لائن ،میں داخلہ لیجئے ۔
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآن عام
ہوجائے
ہر اک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو
جائے
قرآن مجید کے فوائد:
چند
فوائد گوش گزار کرتا ہوں۔
۱۔قرآن
مجید زندگی کے ہر شعبے کے متعلق رہنمائی کرتا ہے، جو اس کے مطابق اپنے معاملات
طے کرتے ہیں وہ کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں
تلاوت کی توفیق دیدے الہی
گناہوں
کی ہو ددور ددل سے سیاہی
۲۔پریشان
لوگ جب اس کی تلاوت کرتے ہیں تو, ان کی پریشانیاں دور ہو جاتیں ہیں خواہ پریشانی کاروباری ہو، یا فیملی کی ہو، نوکری کی ہویا پڑھائی، اور
یاد نہ ہونے کی ہو ،وغیرہ ،
تلاوت کروں ہر گھڑی یا الہی
بکوا ں
نہ کبھی بھی میں واہی تباہی
۳۔ ہر حرف پر دس نیکیاں ملتی ہیں۔
میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو
کر اخلاص ایسا عطا یا الہی
۴۔علم
میں اضافہ کرتا ہے جو دوسروں سے ممتاز
کرتا ہے ۔
الہی خوب دیدےشوق قرآن کی تلاوت کا
شرف دے گنبد خضرا کے سائے میں شہادت
کا
حاصل گفتگو: