جی آپ نے سنا ہو گا کتاب انسان کی زندگی کی بہترین ساتھی ہوتی ہےجی بلکل ، انسان کی تنہائی کا ساتھی
بھی کتاب ہوتی ہے۔ ویسے تو اس دنیا میں بے شمار کتابیں ہیں لیکن ہمیں یہ معلوم
کرنا ہے کہ سب سے اچھی کتاب کون سی ہے؟ تو اس دنیا میں بہت سی پیاری کتابیں بھی ہیں
جن سے ہم بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔
قرآن مجید:
لیکن سب سے پیاری منفرد انداز میں جو مقدس کتاب ہے وہ ہے قرآن مجید۔ قرآن مجید اللّہ عزوجل کی آخری
مقدس کتاب ہے ، جو ہمارے آقا صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کی گئی۔قران پاک پڑھنے سے دل کو سکون و
اطمینان بھی ملتا ہے ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی دلاسہ دے رہا ہوکہ میں ہوں نہ ۔
ہر اچھی کتاب انسان کا دوست ہوتی ہے ، ساری زندگی میں
انسان کی اخلاقیات کو سنوارتی رہتی ہے کتاب زندہ ہے پڑھنے والے بھی زندہ ہیں ۔ دنیا
میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ’’ قرآن مجید‘‘ ہے جس کی نزول پر مسلمانوں پر
خیر و برکت کے دروازے کھل گئے ۔ اس کے علاوہ دنیا میں بہت سی اسلامی کتابیں ہیں
جنہیں ہم پڑھ کر دینی علم بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی اصلاح بھی کر سکتے ہیں۔
ہمیں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو پڑھنا چاہیئے خلفائے راشدین کو پڑھنا چاہیے بہت سی اسلامی کتابیں حاصل کرنی چاہیے اور علم حاصل کر کے دوسروں تک
بھی پہنچانا چاہیے اور ان تعلیمات پر عمل
بھی کرنا چاہیے۔
ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ دنیا کی بہترین ساتھی کتاب ہے ۔آج کل کتابیں پڑھنے کا رحجان کم ہوتا جا رہا ہے۔ہمیں
کتابیں پڑھنی چاہیے تا کہ آنے والے دنوں میں
بچے بھی کتابیں پڑھیں ۔ لازماً بچے وہی کرتے ہیں جو اپنے بڑوں کو کرتا ہوا دیکھتے
ہیں۔ قصے،کہانیاں ،تاریخی کتابیں، اس کے علاوہ دیگر علوم کی کتابیں پڑھنی چاہیے ۔ جو
مستحق نہیں اگر انہیں شوق ہے تو انہیں لے کر دینی چاہیے۔ ہم کتاب لکھ بھی سکتے ہیں
ہمیں ایک ڈائری لکھنی چاہیےجس کا ٹائٹل ہو۔
آپ بیتی:
آپ اپنی زندگی کی ہر بات یہاں لکھ سکتے ہیں جب بھی کوئی
بات ہو آسانی سے لکھ لینی چاہیے۔اپنے ذہن سے ہر دکھ کاغذ پر اتار دینے چاہییں ۔ اپنے
آپ کو مصروف رکھنا چاہیے موبائل وغیرہ سے ہٹ کر کتاب کو بہترین ساتھی بنانا چاہیے، ہر وہ نصیحت،بات، جو بزرگوں
نے بتائی ہو لکھ لینی چاہیے کسی نے کیا خوب کہا:"علم وہ نہیں جو سینوں میں ہو
علم وہ ہے جو صحیفوں میں ہو"
اچھا دوست کون؟:
کون ہوتا ہےاچھا ساتھی ؟اچھا دوست قدرت کا انمول تحفہ
ہوتا ہے، دوست وہ ہوتا ہے جو آپ کی خامیاں تلاش کرے نہ کہ آپ کے سامنے آپ کی
تعریفوں کے پل باندھ دے۔ دوست وہ جو آپ کو اچھے برے کی پہچان کروائے۔ وہ دوست نہیں
ہوتا جو آپ کی ایسی شرارت جس سے دوسرے کا نقصان یا دل شکنی ہو اس پر ہنسے اور آپ
کا ساتھ دے دیکھنے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسکول اور کالج میں لڑکوں کے علیحدہ
علیحدہ گروپس ہوتے ہیں ان میں ایک ٹولہ شرارتی بچوں کا بھی ہوتا ہے۔ یہ نت نئی
شرارتیں کرتے رہتے ہیں چاہے کسی کا نقصان یا دل شکنی ہی کیوں نہ ہو۔ ہم یہ نہیں
کہتے کہ آپ شرارت نہ کریں، کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ایسی شرارت نہ کریں جس سے والدین
یا اساتذہ ناراض ہوں۔
دوست وہ ہوتا ہے جو آپ کو بُرے کاموں سے باز رکھے۔ آج
کل کے دور میں ایسا دوست ملنا مشکل ہے اور اچھا دوست تلاش کرنا آپ کا کام ہے ۔
آپ سب ماشاء
اللہ بہت سمجھ دار ہیں اچھے برے کی
تمیز رکھتے ہیں، کیونکہ تعلیم حاصل کرنے کا بنیادی مقصد یہی ہوتا ہے کہ آپ کو اچھے
برے کی پہچان ہو۔ اب آپ اپنے دوستوں کا جائزہ لیں کہ کون اچھا دوست ہے؟ یاد رکھیں!
جو آپ کی نمایاں کامیابی، آپ کی اسکول میں اعلیٰ پوزیشن پر حسد کرتا ہو وہ آپ
کا دوست نہیں شرارت خود کرے اور نام کسی اور کا لگا دے وہ دوست نہیں، اسکول سے
بھاگنے کا مشورہ دینے والا دوست نہیں ہوتا اسکول سے چھٹی کے بعد گھر بتائے بغیر کھیلنے لے
جائے وہ آپ کا دوست نہیں۔
پتا ہے آپ کو؟ کہ اچھے سے اچھے دوست بھی بعض اوقات
ناراض ہوجاتے ہیں لیکن ایک دوست ایسا بھی ہے جو آپ کی تنہائی کا بہترین ساتھی
ہوتا ہے بوریت میں وہی کام آتا ہے وہ آپ سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔ آپ جہاں بھی
جائیں اس کو ساتھ لے جاسکتے ہیں وہ دوست نہ تو آپ پر بوجھ بنے گا اور نہ یہ کہے
گا کہ مجھے بھوک لگی ہے اور نہ ہی آپ سے کسی قسم کی مدد مانگے گا۔ اب تو آپ جان گئے
ہوں گے کہ وہ کون سا دوست ہے؟ بہترین ساتھی اور دوست کون ہے؟ جی ہاں بالکل درست،
اچھی ’’کتاب‘‘ آپ کا بہترین ساتھی اور بہترین دوست ہے۔
بازار میں ہمیں بہت سی کتابیں مل جاتی ہیں لیکن ہمیں وہ
کتابیں لینی چاہیے جن سے ہم علوم حاصل کر سکیں نئی نئی باتیں سیکھ سکیں جو ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں ۔
معلوم ہوا کہ اچھی کتاب بہترین ساتھی ہوتی ہے اچھی کتاب اور اچھے لوگ فوراً سمجھ نہیں
آتے انہیں سمجھنا پڑھتا ہے۔