پیارے قارئین! اسلامی تعلیمات میں تمام مسلمان ایک ملت اور ایک قوم کی طرح ہیں سارے مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں شریعت اسلامیہ نے اخوت و ہمدردی کو قائم کرنے کے لیے ایک مسلمان کےدوسرے مسلمان پر کئی حقوق عائد کیے ہیں جن کا ادا کرنا ضروری ہے ان میں سے پانچ درج ذیل ہیں:

1۔ محبت کرنا: نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم ایک دوسرے سے مصافحہ کیا کرو اس سے تمہارے درمیان بغض و کینہ ختم ہو جائے گا اور ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو اس سے تم ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو گے تمہارے درمیان دشمنی ختم ہو جائے گی۔(موطا امام 2/407، حدیث: 1731)

2۔ مسلمان کے مسلمان پر چھ حقوق ہیں: 1-جب وہ بیمار ہو تو عیادت کرے 2-جب وہ مر جائے تو اس کے جنازے پر حاضر ہو 3-جب دعوت کرے تو اس کی دعوت کو قبول کرے4-جب وہ ملاقات کرے تو اسے سلام کرے5- جب وہ چھینکے تو جواب دے 6- اس کی غیر حاضری اور موجودگی دونوں میں اس کی خیر خواہی کرے۔ (ترمذی، 4/338، حدیث: 2746 )

3۔ غم خواری کرنا: رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے کسی مصیبت زدہ کی تعزیت کی تو اسے مصیبت زدہ کے برابر اجر ملے گا۔ (ترمذی، 2/338، حدیث: 1075)

4۔ عیادت کرنا: محمد عربی ﷺ نے ارشاد فرمایا: مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کو گیا تو واپس ہونے تک ہمیشہ جنت کے پھل چننے میں رہا۔ (مسلم، ص 1066، حدیث: 6554)

5۔ کسی کی عزت بچانا: جس نے اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کیا اللہ تعالی روز قیامت اسے جہنم کا عذاب دور کر دے گا۔ (ترغیب و ترہیب، 3/334، حدیث:37)