ہر انسان کے پاس وقت ایک اللہ عزوجل کی
بہت بڑی نعمت ہے اور اس کا درست استعمال انسان کے اپنے اختیار میں ہے کہ وقت کوکس
طرح use کرے انسان کو چاہیے کہ وقت کی اہمیت کو سمجھے کیونکہ
وقت سمندر میں گرا ہوا وہ قیمتی موتی ہے جس کا دوبارہ ملنا نہ ممکن ہے بس ہمیں
چاہیے کہ ہم وقت کا ایک ایک لمحہ ضائع نہ ہونے دیں اللہ تعالی نے
وقت کے متعلق ایک سورت بھی نازل فرمائی جس میں زمانہ کی قسم کھا کر بنی آدم کو
مخاطب فرمایا ہے اس سورت کا نام "سورۃ العصر"ہے۔
آج
ہم پر جو وقت آیا ہوا ہے وہ کسی کا ظلم نہیں ہے بلکہ یہ ہم نے خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا ہے۔ آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ناچ گانے سے منع فرمایا ہے۔ آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشاد کا مفہوم کہ مجھے موسیقی توڑنے کے
لئے بھیجا گیا ہے لیکن آج کا مسلمان تو موسیقی کو اپنی روح کی غذا سمجھ رہا ہے نعوذباللہ اور
اسی میں اپنا وقت ضائع کر رہا ہے نمازیں قضا کر رہا ہے ۔میرے اسلامی بھائیو اور بہنو! اپنا قیمتی وقت بس اللہ عزوجل کی
رضا والے کاموں میں گزاریں ہمیں تو اللہ تعالی نے
پیداہی اپنی عبادت کے لئے کیا ہے قرآن مجید میں ہے:
ترجمہ
:اور میں نے جن اور انسان ( اسی لئے) بنائے کہ میری بندگی کریں (سورۃ الذٰریٰت
،56)
وقت اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے جتنی زندگی۔ اگر زندگی ہی ختم
ہوگئی تو وقت بھی ختم لہذا گزرے ہوئے وقت کو واپس نہیں لا سکتے زندگی کے ہر سانس
کی قدر کرتے ہوئے ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق زندگی گزاریں اللہ عزوجل اور اس کے رسول علیہ السلام کے
بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارنا ہی وقت کا درست استعمال ہے۔دنیا میں جو
قوم بھی کامیاب ہوئی تو صرف اور صرف وقت کی قدر کی وجہ سے ۔
یہاں ایک کسان کی مثال پیش خدمت ہے جیسے
کسان اپنی لہلہاتی فصل دیکھنے کے لئےوقت پر فصل بوتا ہے وقت پر پانی دیتا وقت پر
کاٹتا ہے اسی طرح اگر انسان اچھے کاموں میں وقت گزارے گا۔تو اسے بھی کسان کی لہلاتی فصل کی طرح انعام میں جنت ملے گی ان شاء اللہ ۔اللہ پاک
ہمیں اپنے قیمتی وقت کو نیکی کے کاموں میں گزارنے کی توفیق دے آمین ۔وقت کی قدر
کرنا سیکھ لو جیسے زندگی دوبارہ نہیں ملتی اسی طرح گزرا ہوا وقت بھی دوبارہ نہیں
ملتا۔