آىت کرىمہ:
الَّذِیْ
خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا۔(پ۲۹،الملک:۲)
تَرجَمۂ کنز الایمان: وہ جس نے موت اور زندگى پىدا کى کہ تمہارى جانچ ہو،
تم مىں سے کس کا کام زىادہ اچھا ہے ۔
مدنى پھول :
جن لوگوں نے وقت کو کام پر لگالىا تو ان کا وقت انہىں
ضرور فائدہ دىتا ہے۔وقت کى قدر دنىا کے کامىاب لوگوں نے کى ہے۔
زندگى :
زندگى اىک انتہائى مختصر دورانىہ ہے اور ہمىں اس کى
اىک اىک سانس کے بدلے کوئى اچھائى ساتھ جوڑ دىنى چاہىے۔ اگر کچھ لوگوں کو دىن کى
بات کا کہہ دىا جائے تو لوگ کہتے سنائى دىتے ہىں کہ وقت نہىں ہے۔
پہلے زمانے کے لوگ قرآن پاک کو ہر نماز کے بعد کھول
کر بىٹھ جاىا کرتے تھے مگر آ ج کل کے لوگ
قرآن پاک کى تلاوت کرتے بہت کم دکھائى دىتے ہیں۔
آج ہم اگر دىکھىں تو ہمارا قرآن پاک بھى ختم نہىں ہو
رہا تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنا وقت ضائع کررہے ہىں اور آج کل مساجد بھى قرآن
کرىم کى تلاوت سے خالى ہوتى جارہى ہىں اگر کہا جائے تو کہتے ہىں کىا کرىں وقت نہىں
ہے تو کىا جى اخبار پڑھنے کے لىے وقت ہے ، شادى بىاہ کى تقرىبات پر جانے کے لىے
وقت ہے ، گپ شپ ، سىاسى گفتگو، دىگر چىنلز
دىکھنے کے لىے وقت ہے، مگر وقت نہىں ہے تو کتاب رحمت، قرآن مجىد کى تلاوت کے لىے
اور ىن کے کاموں کے لىے وقت نہىں ہے، افسوس!
حدىث مبارکہ:
فرمانِ مصطفى صلَّی اللہ
تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہےکہ کسى شخص کے اسلام کا حسن ىہ ہے کہ وہ ہر بے مقصد کام کو چھوڑ دے ۔
بزرگ کا فرمان :
۱۔اے اللہ عزوجل ! مىرے لىے وقت مىں برکت
عطا فرما اور اسے صحىح استعمال مىں لانے کى توفىق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن
صلَّی اللہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امام شافعى فرماتے ہىں کہ صوفىا کے دو جملوں نے مجھے بڑى روشنى دى ہے صوفىا جب گفتگو
کرتے ہىں تو ان کى گفتگو مشاہدے پر مشتمل ہوتى ہے۔ عالم جو کہتا ہے سن کے کہتا ہے۔اللہ والے جو کہتے ہىں دىکھ کے کہتے ہىں ان کے تجربات گہرے ہوتے ہىں۔
صوفىا کرام کے دو جملے:
۱۔ الوقت سیف
قاطع، وقت کاٹنے والى تلوار ہے۔
تلوار کو اگر آپ اپنے ہاتھ مىں لے لىں گے تو جو آپ
کاٹنا چاہىں گے کاٹ سکتے ہىں اگر آپ تلوار کو اپنے ہاتھ نہىں لىتے تو وہ آپ کو کاٹ
دے گى۔
اس طرح اگر وقت کو اپنے کنٹرول مىں کرلىں گے تو آپ
وقت کاٹے گے نہىں تو وقت آپ کو کاٹ دے گا کىونکہ وقت ٹھہرتانہىں ہے۔
۲۔ اپنے نفس کو نىکى کے کاموں مىں مشغول کردو
نفس کو اچھے کاموں پر لگادو گے تو ٹھىک نہىں تو وہ
تمہىں اپنے کام پہ لگادے گا اور اس کا کام باطل ہوگا جس پر وہ تم کو لگادے گا۔ ہرہر
سانس، ہر ہر کام، ہرہر لمحہ، بہت قىمتى ہے۔