2 جمادی الاخر, 1446 ہجری
آج رات عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا
Sat, 17 Dec , 2022
1 year ago
قراٰن و حدیث کی باتیں
سیکھنے سکھانے، بزرگانِ دین کے واقعات اور اُن کے حکمت بھرے فرامین سے اپنی اور
لوگوں کی اصلاح کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہےجس میں کراچی کے اسلامی بھائی براہِ راست
جبکہ دیگر شہروں سے بذریعہ مدنی چینل عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں۔
معمول کے مطابق 17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں شریک اسلامی
بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد
فرمائیں گے اور حاضرین کی دینی ، تنظیمی ، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت و
رہنمائی کریں گے۔علمِ دین حاصل کرنے اور امیرِ اہلِ سنت کے فرامین سننے کے لئے
مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ (کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)