31مئی 2020ء بروز اتوار مدنی چینل پر سلسلہ ”دلوں کی راحت“براہ راست نشر کیا گیا۔ اس پروگرام میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ ومولانا عبدالحبیب عطاری نے شرکت کی۔

دوران سلسلہ مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے امیر اہل سنت کا کہنا تھا کہ بچوں کی تربیت کے لئے کِڈز مدنی چینل بھی ایک بہترین ذریعہ ہےجس میں بچوں کو خاکوں (اسلامک اینی مینیٹڈ ویڈیوز) کے ذریعے سنت رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اچھے آداب اور دینی تربیت کی جاتی ہے۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو اپنے گھروں میں بچوں کو کڈز مدنی چینل دکھانے اور اس میں مزید بہتری کے لئے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

عاشقان رسول نے بذریعہ کال ”دلوں کی راحت“ سلسلےکو خوب سراہااور اپنے سوالات کئے جن کے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جوابات ارشاد فرما ئے۔