20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مالک کے اپنے غلام ( ملازم ) پر بہت سے حقوق ہیں۔
اسلام ایک ایسا پیارا مذہب ہے جس نے حقوق پر بہت زور دیا ہے۔ اسی طرح غلام کے بھی
کچھ حقوق مقرر کیے گئے ہیں۔
احادیث مبارکہ:
1۔ غلام کے لیے اس کا کھانا کپڑا ہے اور اسے اس قدر
کام کی تکلیف نہ دے جس کی وہ طاقت نہ رکھے۔ (مراۃ المناجیح، 5/160)
2۔ جب غلام اپنے آقا کی خیر خواہی کرے اور
اللہ کی عبادت اچھی طرح کرے تو اسے دگنا ثواب ہے۔ (مراۃ المناجیح، 5/ 162 )
3۔ جو آقا اپنے
غلام کو تہمت لگائے وہ اس سے بری ہو تو قیامت کے دن اسے کوڑے لگائے جائیں گے مگر
یہ کہ واقعی وہی ہے جو اس نے کہا۔ (مراۃ المناجیح، 5/163)
الله پاک ہمیں دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور
ان کے تمام حقوق پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین