امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے چاہنے والوں اور عاشقان رسول کی وقتاً فوقتاً شرعی رہنمائی کرتے رہتے ہیں جس کا اندازہ مدنی چینل کے منفرد سلسلے ”مدنی مذاکرہ“ سے لگایا جاسکتا ہے۔ مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے براہ راست، S.M.S یاریکارڈ شدہ کال کے ذریعے ”نماز وتر“ کے متعلق سوالات کیا جاتا رہا ہے جن کے جوابات امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ارشاد فرماتے رہے ہیں۔ اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیہ“ نے مدنی مذاکروں میں ”نماز وتر“ کے متعلق ہونے والے سوالات و جوابات کو یکجا کرکے 14 صفحات پر مشتمل رسالہ بنام ”امیر اہلسنت سے نماز وتر کے بارے میں سوال جواب“ مکمل کرنے کی بہترین کوشش کی ہے۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کی نماز وتر کے متعلق شرعی رہنمائی کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ امیر اہلسنت سے نمازِ وتر کے بارے میں سوال و جواب پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا آٹھ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو اورفرنچ) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یارب المصطفی! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت سے نماز وتر کے بارے میں سوال جوابپڑھ یا سن لے اسے باجماعت نماز کی پابندی نصیب فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book