دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام کوٹ مٹھن میں جاری ایک ماہ کا فیضان قرآن
و حدیث کورس کا سلسلہ ہوا۔ کورس کے اختتام پر 29 جون 2021ء کو مدنی حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بلوچستان اور پنجاب کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی محمد فواد رضا عطاری نے ”جھوٹ کی مذمت“ پر بیان فرمایا جبکہ شرکا کو
جھوٹ سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے مکروہات تحریمی سیکھائے۔ (رپورٹ: محمد
احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ڈھرکی ڈویژن کے علاقے مسلم کالونی کی جامع مسجد رضا میں
گیارہویں شریف کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر مرحومین کے لئے دعائیں کی
گئیں۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 29
جون 2021ء کو ڈھرکی میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں
نے شرکت کی۔
نگران
ڈویژن ڈھرکی منظور عطاری مدنی نے اخلاقیات کے حوالے سے تربیت کی اور امتحان میں
نمایاں کارکردگی پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف دیئے۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت میانوالی کابینہ سوانس میں 7 دن کا فیضان نماز
کورس کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس 29 جون 2021ء کو مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
اہلِ علاقہ اور نماز کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلم
مدنی کورسز سید شاہد ممتاز عطاری نے” قرآن پاک پڑھنےکی اہمیت و فضیلت“ بیان کی اور
شرکا کو روزانہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
محمد احمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے نگران کابینہ
کے ہمراہ کالیکی منڈی کے S.H.Oرانا شہاب
اکرم سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کیا اور فیضان آن
لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کا ذہن دیا جس پر شہاب رانا نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔
نگران کابینہ نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ” حضرت
عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ “ تحفے میں پیش کی اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت
دی۔ (رپورٹ:
محمد مدثر عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد)
دعوتِ اسلامی کےتحت
گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 لیاری
کابینہ ڈویژن نیا آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 2 مدارس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے قراٰن پاک پڑھنے پڑھانے کے فضائل
بتاتے ہوئے دو مدرسوں کے درجوں کا جائزہ لیا اور مدرسات کو مدارس کےنظام میں بہتری
لانےکےحوالےسےمدنی پھول دئیے نیز دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے نکات بتائے۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات
کےتحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کی ڈویژن بابرمارکیٹ کراچی میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجس میں مدرسات نےشرکت کی ۔
کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس المدینہ بالغات کی کارکردگیوں جائزہ لیا اوراس دوران طالبات کے ٹیسٹ بھی لئے نیز مدارس کے نظام میں بہتری لانے
کےحوالےسےمدنی پھول دیئے نیزتکمیلی شیڈول فارم چیک کئے جبکہ طالبات کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی ترغیب دلائی اور اچھے اخلاق اپنانے کےحوالے سے مدنی پھول دئیے۔ ساتھ ہی نئے
مدراس المدینہ بالغات کھولنے کے لئے مقامات دیکھے اورنئےمدرسات کا چیکنگ ٹیسٹ لیتےہوئےڈویژن ذمہ
داراسلامی بہنوں کو نئے مدارس کھولنے کےاہداف
دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی
دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ڈیفنس اور محمود آباد کابینات میں
شخصیات کے گھر ایصال ثواب کے سلسلے میں
محفل نعت اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں تقریباً100سے زائد اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے ’’فکر آخرت ‘‘کےموضوع
پر بیان کیا اورنمازوں کی پابندی کی دعوت دیتے ہوئےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں
شرکت کی دعوت دی جس پر اہل خانہ نے اجتماع پاک ميں شرکت کی نیتوں کااظہارکیا اور اہل خانہ
نے اپنے گھر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے ماہانہ دینی حلقے رکھوانے کی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالے سے مختلف امور پر تربیت کی۔ اس کے علاوہ ماہانہ کارکردگی جدول ، جائزہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں
اضافہ کرنےکاذہن دیا نیز پہلے سے منسلک وہ
اسلامی بہنیں جو اب دینی کاموں میں حصہ نہیں لے رہی انہیں دوبارہ فعال کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےاہداف دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں صحرائے
مدینہ زون گڈاپ کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں تقریبا 29 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو کفن دفن اجتماعات منعقد کرنےکےحوالے سے
تربیتی نکات بتائے اور کتاب تجہیز و تکفین کےمطالعہ کرنےکاذہن دیانیز دینی کاموں میں حصہ لینےکی
ترغیب دلائی۔ زون نگران و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ لینے کے
حوالےسے مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ
ستیانہ روڈ میں قربانی کے حوالے سےذمہ داران کی میٹنگ
28 جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ چرمِ
قربانی کے پاکستان سطح کے ذمہ دار سید کاشف عطاری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے رکن شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی سلمان عطاری اور برانچ ناظم سید شکیل عطاری سے ملاقات کی اور
آن لائن قربانی کے حوالے سے مدنی مشورہ
فرمایا۔
مدنی
مشورے میں بکنگ کے طریقہ کار اور ہوم ڈیلیوری کے ساتھ قربانی پر گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ:
محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بالغات کی مدرسات نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’ تکبّر‘‘کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کی
سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیتےہوئےشعبہ میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات بتائے اور شعبےکی
طرف سے دیئےگئےمدنی پھول مدرسات کوسمجھائے جس پر مدرسات نے تعلیمی معیار کو مضبوط
کرنے کے حوالے سے اچھی نیتیں پیش کیں۔