کینیڈا کے شہر کیلگری میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر کیلگری میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم و بیش 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”معاف کرنے کے فضائل “
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نئی اسلامی بہنوں
پر انفرادی کوشش کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نیکی کی دعوت کے جذبے کے تحت کینیڈا کے شہر
مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے اور
دیگر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 04 اپریل2021ء کو یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے مدنی
پھول فراہم کئے نیز سنتوں بھرے اجتماع کے
ایڈریس کی ایک مکمل فائل بنائی جائے جس میں تمام سنتوں بھرے اجتماعات کے ایڈریس
موجود ہوں ،اس کے علاوہ دیگر اہم امور پر
بات چیت ہوئی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 31 مارچ تا 4 اپریل
2021 ءتک آئر لینڈ (Ireland)ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 35 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے” اموات سے عبرت حاصل کیجئے“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اموات سے عبرت حاصل
کرنے ، موت کی تیاری کرنےاور ہر وقت اپنی موت کو یاد رکھنے کا ذہن دیا۔
یوکے سینٹرل
برمنگھم کابینہ کے مختلف علاقوں میں ”
رمضان کیسے گزاریں کورس“ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں یوکےبرمنگھم ریجن سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) کابینہ کے
مختلف علاقوں میں ” رمضان کیسے گزاریں کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 110 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں
اسلامی بہنوں کو روزے کے احکام و مسائل، تراویح، لیلۃ القدر کے فضائل، اعتکاف کرنے
کے مدنی پھول بتائے گے اذکار و دعائیں سکھائی گئی۔
اسلامی بہنوں نےتاثرات دیتے ہوئے کہا کہ کورس
بہت اچھا تھا، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، علم دین میں اضافہ ہوا، بہت فائدہ
ہوا، بہت ساری غلط فہمیاں دور ہوئی اوردرست
مسائل سیکھنے کا موقع ملا۔
اسلامی بہنوں نے اپنی تجوید درست کرنے کے لئے
مدرسۃ المدینہ میں داخلے کی نیتیں، مدنی مذاکرہ دیکھنے کی اور مزید کورسز میں شرکت
کرنے کی نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 اپریل 2021ء کویوکے
برمنگھم (Birmingham) ریجن میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
برمنگھم ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے گلاسگو میں” رمضان کیسے
گزاریں؟ کورس“ کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ(Scotland) ریجن
کے علاقے گلاسگو میں” رمضان کیسے گزاریں؟ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ،تراویح،اعتکاف نیز استقبال رمضان ،لیلۃ القدر
کیسے پائیں جیسی اہم ترین معلومات سے بریف کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن
ریجن کے علاقے ریڈنگ (Reading)میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں پرعمل کرنے، کثرت درود پاک پڑھنے اور
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن (London)ریجن لوٹن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور مدرسات اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
لندن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ہدف طے کرنے کی
اہمیت کے بارے میں نکات پیش کئےاور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ2021ء میں یوکے کے مانچسٹر ریجن میں 8 مقامات
چیتھم ہل، راچڈیل، وارنگٹن، لانگسائٹ، اولڈہم، بلیکبرن، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Warrington, Longsight,
Oldham, Blackburn, Accrington, Burnley)پر مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں
180 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”دینی ماحول سے وابستہ رہ کر آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر
بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو موت کو یاد رکھنے، اچھی صحبت اختیار کرنے اور دینی
ماحول کی برکتوں کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
کے علاقے نیلسن (Nelson)میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
نے ”آخرت کی تیاری“کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے آخرت کو بہتر بنانے
رسالے نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ (Ireland)میں ایک نیو مسلم اسلامی بہن نے کفن دفن ٹیسٹ پاس کیا۔
اس سے قبل انہوں نے کفن دفن تربیتی اجتماعات میں
شرکت بھی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان کےلئے آن لائن شارٹ کورسز میں
شرکت کرنے میں مزید آسانی ہوئی ہے۔