18اکتوبر 2020ء کو M.P.Aفیصل
حیات جبوانہ اور Focal personمحمد عثمان نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی کا دورہ کیا۔
شخصیات نے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرتے ہوئے
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے
ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے
میں آگاہی فراہم کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عورتیں معاشرے کا ایک اہم حصہ ہوتی ہیں کہیں یہ عورت ماں کی
صورت میں ہوتی ہے تو، کہیں بیٹی کی، تو کبھی بیوی کی صورت میں ہوتی ہے عورتوں کا
معاشرے میں بڑا اہم کردار ہوتا ہےکیونکہ یہ عورتیں اپنی اولادوں کی پرورش کرکے
انہیں معاشرے کا فرد بناتی ہیں،اسی وجہ سے ان کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے ایسے اگر
یہ عورتیں ماؤں کی صورت میں ہوں اگر اپنی اولادوں کے ساتھ صلہ رحمی کرتے ہوئے
انہیں صلہ رحمی ( رشتہ داروں سے اچھا سلوک) کا درس دیں انہیں رشتے جوڑنا سکھائیں،
رشتہ داروں سے بھلائی کرنا سکھائیں، تو یوں ایک بچہ اپنی ماں کی گئی اچھی تربیت سے
جب معاشرے میں ایک اچھا فرد بن کر ابھرے گا تو یقینا ہمارا معاشرہ سدھرسکتا ہے
کیونکہ ایک فرد سے ہی تو معاشرہ بنتا ہے جب فرد اچھا ہو تو معاشرہ خود بخود اچھا ہوجائے گا۔
اسی طرح بہنیں بھی
صلح رحمی بڑھا کر ثواب کی حق دار بن سکتیں ہیں، جیسا کہ آج کل بھائی بہنوں میں
چھوٹی موٹی باتوں پر نا اتفاقیاں وغیرہ ہو ہی جاتی ہیں اگر اس صورت میں بہنیں اگر
خود آگے بڑھ کر صلح صفائی کی ترکیب بنائیں تو بھی بہتری آسکتی ہے، اسی طرح ساس
بہو، کے جھگڑے تو عام ہیں۔
یہ دراصل ہمارے لیے
ثواب کمانے کے مواقع ہوتے ہیں، جنہیں ہم نادانی میں کھو دیتے ہیں، اگر معاشرے کی
ہر ایک عورت صلہ رحمی کا ذہن بنالے نا تو یہ معاشرہ بہت جلد سدھر سکتا ہے
پیاری پیاری اسلامی بہنوں دیکھئے نا صلہ رحمی کا درس تو خود
بھی ہمارا قرآن پاک بھی تو دیتا ہے جیسا کہ پارہ 15 سورہ بنی اسرائیل آیت نمبر 26
میں اللہ کریم ارشاد فرماتا
ہے: وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ تَرجَمۂ کنز
الایمان: اور رشتہ داروں کو ان کا حق دے۔(بنی اسرائیل ،26)
نارووال پریس کلب اور سینئر صحافی عاشق حسین شاہ صاحب کے
گھر پر اجتماع میلاد کا انعقاد
مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے تحت 14
نومبر 2020ء بروز ہفتہ نارووال پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران کابینہ نارووال سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی -میلاد اجتماع میں رکن
مجلس فاروق مدنی نے بیان کیا۔
دوسری جانب 16 نومبر 2020ء بروز پیر روز نیوز
کے سینئر صحافی عاشق حسین شاہ صاحب کے گھر پر اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں
رکن مجلس عارف عطاری اور دیگر ذمہ داران سمیت صحافیوں نے شرکت کی ۔ میلاد اجتماع میں نگران کابینہ حیدر
آباد دانش عطاری نے بیان کیا-( رپورٹ :مجلس نشرواشاعت پاکستان پاک آفس کارکردگی
ذمہ دار اسرار حسین عطاری)
حب پریس کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں اور کالیکی منڈی
پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ
دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 12 نومبر 2020ء
بروز جمعرات رکن زون گوارد و رکن مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ جہانزیب عطاری نے حب پریس
کلب میں سینئر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور انکے درمیا ن مدنی حلقہ لگایا۔
مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی نے صحافیوں کو دعوت
اسلامی کے شعبہ جات سمیت دیگر مدنی کاموں
کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔صحافیوں
میں حب پریس کلب کے آفس سیکٹری روزنامہ بولان کے رپوٹر لال محمد برفت، عاشق بلوچ،
نواز بلوچ، راو اختر دیدار علی رونجہ، سلیم
برفت، ابراہیم کمبوہ، عزیز لاسی، حاجی
نواز شامل تھے۔
دوسری
جانب مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت کالیکی منڈی پریس کلب میں اجتماع میلاد کا سلسلہ
ہوا جس میں نگران زون نے بیان کیا۔ اس میلاد اجتماع میں کثیر تعداد میں صحافیوں
سمیت رکن زون محمد فاروق مدنی نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے تحت
13 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک کھارادر آگرہ تاج رحمانیہ مسجد میں مدنی حلقہ ہواجس میں ڈویژن
مشاورت علاقہ مشاورت سمیت علاقہ کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان
مدینہ نے حاضرین کے درمیان غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل
ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس
سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیاجبکہ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو فکر آخرت کا
ذہن دیتے ہوئے غسل میت اور کفن دفن کی اہمیت اور اس کو سیکھنے کیلئے مجلس کفن دفن
کے ساتھ معاونت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔
لاہور شمالی زون کی برانچ فیضانِ مدینہ کاہنہ نو کے ذمہ
داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت پچھلے دنوں
لاہور شمالی زون کی برانچ فیضانِ مدینہ کاہنہ نو کے ذمہ داران کا ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں تعلیمی ذمہ دار
احمد رضا مدنی نے بھی شرکت کی۔
مدنی مشورے میں
برانچ ناظم آصف مدنی نے تعلیمی و انتظامی معاملات پر گفتگو کی اور نظام کو مظبوط
کرنے کے حوالے سے مفید نکات پر شر کا سے کلام
کیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت رکن
مجلس محمد سخاوت رضا عطار ی نے12 نومبر2020 کو برانچ فیضانِ مدینہ کاہنہ نور لاہور
کی شفٹ بریلی و قادری کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا ۔
مشورے میں مدنی
عملے کی اب تک کی ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید
کوشش تیز کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں میں مضبوطی لانے کے حوالے سے تربیت کی۔
مارکیٹنگ ڈیپارٹ کے اسلامی بھائی سے آئی ٹی منیجر اور کراچی
ریجن ذمہ دار کے ہمراہ مشاورت
دعوت اسلامی
کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت رکن
مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے12 نومبر2020 کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں مارکیٹنگ ڈپیارٹ کے اسلامی بھائی سے آئی ٹی منیجر اور کراچی ریجن ذمہ دار کے
ہمراہ مشاورت کی ۔
مشاورت میں فیضان
آن لائن اکیڈمی کی مارکیٹنگ کے نظام کو مضبوط کرنے اور اس میں جدت لانے سے متعلق
کئی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
لاہور ریجن کی
برانچ شیرانوالہ گیٹ کے مدنی عملے کا نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا
مدثر عطاری اور لاہور ریجن ذمہ دار محمد سخاوت رضا عطاری نے11نومبر2020 کو مدنی مشورہ کیا جس میں رکن مجلس مبارک عطاری ،رکن مجلس
رضوان عطاری اور رکن مجلس عرفان عطاری بھی موجود تھے ۔
ذمہ داران دعوت اسلامی نے مدنی عملے کو ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف مکمل کرنے کے ساتھ
ساتھ مدنی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز دیگر مدنی پھولوں پر کلام کیا ۔
امیرِ اہلِ سنت کے عطا کردہ
علم وحکمت بھرے مدنی پھولوں کا حسین
تحریری گلدستہ
جَنّتیوں
کی زبان
(مع دیگر
دِلچسپ سُوال جواب )
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض
پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا
اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
31صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ2014سے لیکر اب تک دو
مختلف ایڈیشنز میں95ہزار سے زائد چھپچکاہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
بذریعہ انٹرنیٹ رکن مجلس سلمان عطاری اور یونس عطاری سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں کے ساتھ مشورہ
دعوت اسلامی
کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت رکن
مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے10 نومبر2020 کوبذریعہ انٹرنیٹ رکن مجلس سلمان عطاری
اور یونس عطاری سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں کے ساتھ مشورہ کیاجس میں فیضان
آن لائن اکیڈمی کے نئے اہداف کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
نیز اس کے
بعد رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے ہند
مشاورت کا مشورہ کیا جس میں ہند برانچ ناظم اور منیجر اسلامی بھائی
شریک ہوئے رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے انتظامی امور میں بہتری لانے اور
جائزوں کا نظام مضبوط کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو مفید نکات دیتے ہوئے سوالات کے جوابات دیئے۔
The course ‘Worldly
and religious benefits of smiling’ in Hounslow (London Region)
Under the supervision of ‘Majlis short
courses of Islamic sisters’, a course, namely ‘Worldly and religious
benefits of smiling’ is going to be held in Hounslow (London
Region) on 18th November 2020. It
will be a one-hour course.
The interested candidates
(Islamic sisters) can contact the Islamic sisters of
their localities.