دعوت اسلامی کی مدنی عطیات مہم (ٹیلی تھون 2020 ) مورخہ 15 نومبر 2020 کو سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام یوکے میں ہونے والے ٹیلی تھون میں یوکے بھر سے 1ہزار437 یونٹس جمع ہوئے جبکہ مزید کوشش جاری ہے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سیٹی بجانے کے احکام“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار499 ، لندن ریجن سے 2ہزار140، بریڈ فورڈ ریجن سے 4ہزار514، برمنگھم ریجن سے 5 ہزار183، آئرلینڈ سے 86 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 320 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا14ہزار742اسلامی بہنوں نے رسالہ ” سیٹی بجانے کے احکام“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  25ربیع الاوّل تا 1 ربیع الاٰخر 1442ھ تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

275اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

406اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

535اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار141 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

701 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

569 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


From UK Birmingham region in Coventry under the department of “short courses”a course Paradise and Hell in English took place on 14th and 15th of November 2020.

20 Islami sisters attended and the course was very much appreciated. The feedback was very good.

The sisters were encouraged to give generously in telethon and and attend weekly Sunnah Inspired gatherings of DawateIslami.


 دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار وکابینہ ناظمات اعلیٰ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مدرستہ المدینہ للبنات کی پاک سطح ذمدار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور خود کفالت ،تعلیمی امور،صدقہ بکس،کارکردگی شیڈول اور ٹیلی تھون کارکردگی بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ  المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام پاکستان کی تمام ریجن مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبہ المدینہ للبنات کی پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار رسالے کو سنتوں بھرے اجتماع میں تقسیم کرنے ،مکتبۃ المدینہ اسٹال پر سامان منگوانے اور سیل کا نظام بہتر بنانے پر کلام ہوا۔ تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے گئےاور اپنی اپنی ریجن میں مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مجلس مشاورت و مجلس بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں جس میں بیرون ملک اور بیرون شہر میں مقیم اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورفیضان عشق رسول مسجد کے لئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن دینے ، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اورمدنی مذاکرہ کے وقت سب کاموں سے فارغ ہوکر یکسوئی سے مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  کورنگی ساڑھے5 نمبر میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نے ”سیرت رسول ﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام لاڑکانہ ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دادو کابینہ کی میھڑ،خیر پور، ناتھن شاہ اور دادو ڈویژن کی عوام مع ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور اپنے شب و روز رسالہ نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام  فیصل آباد زون کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز اصلاح اعمال اجتماع کو ہر ہر ڈویژن میں منعقد کرنے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس دار السنہ للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی  دار السنہ للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورتوں نے شرکت کی۔

شعبہ دار السنہ للبنات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عنقریب شروع ہونے والے 12 دن پر مشتمل اسلامی زندگی کورس کے نکات بتائے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف دئیے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنیں اس کورس میں داخلہ لے کر علم دین حاصل کر یں اور با عمل مبلغہ بن کر اپنے اپنے علاقوں میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے جامعات المدینہ میں ہونے والے فیضان مدنی کام کورس میں درجہ ثالثہ کی طالبات کے درمیان بذریعہ زوم تربیتی بیان فرمایا۔ کراچی ریجن کے مختلف جامعات المدینہ کی طالبات نے بیان سنا۔ طالبات نے خود کو مدنی کاموں کے لئے پیش کیا۔ شارٹ کورسز کروانے و مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کی نیتیں کیں۔