دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020ء کو یوکے کے شہر لیڈز ( Leeds)میں آن لائن تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”شرعی پردے “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے، دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ماہِ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ تقسیمِ رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز ( East Midlands) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز اپنےمدنی کام کومزید بہتر بنانے کے حوالے سےمدنی پھول سمجھائےگئے جبکہ شخصیات کو شارٹ کورسز میں داخلے کروانے کی ترغیب بھی دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام   گزشتہ دنوں یوکے سینٹرل برمنگھم( Central Birmingham )میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں ہونے والے مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

41 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

76 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

142 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

259 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

111 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔

158 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شان امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا3 ہزار 439 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”شان امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن( Sweden) میں استقبال ماہ ربیع النور کے سلسلے میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” صبحِ بہاراں“ کے موضوع پر بیان کیااور میلاد اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو شرعی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے آقا ﷺ کی ولادت کا جشن منانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  نارتھ امریکہ ریجن کی ڈویژن نیویارک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں 20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن میں مدنی کاموں کو بڑھانے اور ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ گھروں میں جھنڈے لگانے اور تقسیم رسائل کرنے کے اہداف بھی دئیے۔


ٹھٹھائی کمپاؤنڈلائٹ ہاؤس کراچی میں قائم جامع مسجد عثمان غنی میں 23 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک دوپہر 12:30 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مسجد فیضان عثمان غنی میں جمعہ کی نماز 1:15 بجے ادا کی جائیگی۔


(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول  کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج 22اکتوبر 2020ء بروز جمعرات رات 8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے رکن زون محمد طفیل ناصر عطاری نے 16 اکتوبر 2020ء کو جڑانوالہ کابینہ موڑکھنڈا کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف مارکیٹس میں شخصیات اور تاجران سے شعبہ خود کفیل کرنے کےحوالے سے ملاقاتیں کیں۔ رکن زون نے انہیں دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے حوالے سے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

مجلس تحفظ اورق مقدسہ کے زیر اہتمام ہیڈبلّوکی روڈ سہراب چوک محلہ ٹوری والا کے گھروں میں گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کا سلسلہ ہوا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام میلاد ہاؤس مہتہ سٹریت صفانوالہ چوک مزنگ میں یکم نومبر 2020ء کو اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

مقامی عاشقان رسول اور ذمہ داران سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوت اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور کی برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدرسین اور مدنی عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام عباس عطاری نے ٹیلی تھون، گھریلو صدقہ بکس اور 12 مدنی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔