دعوتِ اسلامی کےتحت  21اگست 2022ءبروز اتوار صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ پنجاب نگران،سرگودھا ڈویژن نگران،صوبہ پنجاب کفن دفن ذمہ دار،میانوالی ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور مختلف سطحوں و شعبوں کی تقریبا 17ً اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے مختلف دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی جن میں سفری واؤچر، ذمہ داری تبدیل ہوتے وقت کیا کام کرنے ہیں، نعم البدل بنایا جائے، مدنی مرکز کے طریقہ کار کے مطابق دینی کام آگے پہنچائے جائیں۔ مزید مدنی مشورے میں اول تا آخر شرکت، کس سطح کی تقرری کون کرے گا ؟ نیز میانوالی ڈسٹرکٹ میں دینی کاموں کو کرنے کے متعلق اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  19اگست 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صوبہ گلگت شعبہ دارالسنہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں پاک سطح دارالسنہ ذمہ دار، دارالسنہ کی ناظمات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے دارالسنہ کے کورسز کا جائزہ لیا، ایڈمیشن کے حوالے سے اہداف دیئے اور انتظامی معاملات کو مکمل کرنے کے متعلق ذمہ داران کی تربیت کی۔


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے، دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے، مساجد بنانے اور انہیں آباد کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کوششیں کرتی رہتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں تحصیل پہاڑ پورضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوششوں سے حاجی احمد نواز اور حاجی غلام دستگیر نے کم و بیش پانچ مرلے کا پلاٹ مسجد بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کو وقف کردیا۔

اس موقع پر مسجد بنانے کی ذمہ داری لینے والے عبدالطیف فوجی اور یوسی نگران محمد صفدر عطاری سمیت دیگر کثیر عاشقانِ رسول موجود تھے۔پہاڑ پور کے نگرانِ تعمیرات حاجی غلام یاسین عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مسجد کی تعمیرات میں حصہ لینے اور جلدازجلد تعمیرات مکمل کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 23 اگست 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

صوبائی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے ذمہ داران سے 1 ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے گفتگو کی اور ہر ماہ 3 دن، 12 دن کے مدنی قافلوں کے متعلق اہداف طے کئے۔

اس کےعلاوہ صوبائی ذمہ دار نے 2 ستمبر 2022ء کو یومِ دعوتِ اسلامی کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف موضوعات پر کلام کیا جس پر وہاں موجود ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ دار نے یوسی اور وارڈ سطح پر یومِ تعطیل اعتکاف، علاقائی دورہ نیز شعبہ مدنی قافلہ کے ذمہ داران کا تقرر کیا۔(رپورٹ:بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ سوشل میڈیا پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


آج 25اگست 2022ء بروز جمعرات انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن ، مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں جاری”تحقیقی مقالہ نگاری کورس “ کا دوسرا سیشن منعقد ہوا۔

آج کے سیشن کا عنوان ”اصناف و اسالیبِ تحریر“ تھا۔ اس عنوان کے تحت اسلامک اسکالر و رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے بتایا کہ تحریر و تصنیف کی کثیر اصناف ہیں۔ تحریر و تصنیف کے کاموں میں حائل رکاوٹوں میں سے بہت بڑی رکاوٹ اصناف و اسالیب تحریر سے لاعلمی بھی ہے۔ کثیر طلبہ و علما اصناف تحریر معلوم نہ ہونے کے باعث یا تو تحریر کے میدان میں آتے ہی نہیں یا پھر آتے ہیں تو اپنے ذوق، صلاحیت، میلان طبعی کے موافق صنف اختیار نہیں کرتے جس کی وجہ سے تحریری کام بہت کم ہوتا ہے یا پھر تھوڑے ہی عرصے میں رُک جاتاہے۔

اصنافِ تحریر میں سے بیان کی گئی 17اصناف یہ ہیں:

٭ترجمہ نگاری ٭تلخیص نگاری ٭اختصار نویسی ٭تسہیل ٭تحقیقی مقالہ نگاری ٭تخریج ٭تصنیف و تالیف ٭جائزہ و مطالعہ ٭حاشیہ نگاری ٭کتابیات نویسی ٭اشاریہ سازی ٭مکالمہ نویسی ٭کہانی نویسی ٭اقتباسیات ٭ترتیبِ نَو ٭انٹرویو ٭اقوال و ملفوظات

مولانا راشد مدنی نے طلبہ کرام کو ان اصناف کی تفصیلات سادہ اور آسان فہم انداز میں بیان کیں اور ان کے اسالیب و مناہج بھی بیان کیے۔ نیز ان اصناف کا مقالہ نگاری میں کیا کردار ہے اس پر بھی گفتگو ہوئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس حاجی و عمرہ کے زیر انتظام مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیب میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں ہفتہ وار عمرہ تربیتی نشست  اتوار کو مغرب تا عشاء منعقد ہوئی ۔

اس میں شرکا کو عمرے کا طریقہ اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیز یہ سلسلہ ہر اتوار کو ہوتا ہے مقامی عاشقان رسول سے شرکت کی مدنی التجاء ہے۔(رپورٹ: مجلس حج و عمرہ تحصیل پنڈی گھیب ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر انتظام جامع مسجد انوار مدینہ فتح جنگ میں مستقل عمرہ تربیت گاہ قائم ہے جس میں ہر جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد عمرہ تربیتی نششت ہوتی ہے اس جمعہ کی تربیتی نششت میں عازمین عمرہ کو احرام کا طریقہ،مسائل،عمرے کے احکام اور مکے مدینے کی حاضری کے آداب سکھائےگئے۔(رپورٹ: مجلس حج و عمرہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام خیبر پختونخواہ میں وقار احمد عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ اپر دیر کے ڈی پی او طارق سہیل مروت سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔ آخر میں انہیں مکتبہ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: وقار احمد مدنی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


24 اگست 2022ء  کو کورنگی ٹاؤن مشاورت کے ذمہ داران نے ڈی ایم سی کورنگی کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے صولڈ ویسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ہفتہ وار اجتماع رضائے مصطفے مسجد کورنگی کے اطراف میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی نیز k.m.c بلڈنگ میں دعوت اسلامی کے تحت مسجد دیار رضا میں مدرسہ المدینہ بالغان لگانے کے حوالے سےگفتگو ہوئی جس پر افسران نے خود مدرسہ بالغان پڑھنے اور لگانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب نیکی کی دعوت کے سلسلے میں ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا ، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی یونس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ظفر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل عرفان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل راشد خان اور ان کے دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے بنوں میں کمشنر مطیع اللہ ،MS ڈی ایچ کیو ہسپتال بسم اللہ جان اور سیکرٹری نوراللہ امین سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے FGRF پلانٹیشن کے حوالے سے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر شخصیات نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں ذمہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل پیش کئے۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


41 سالوں سے رنگ و نسل میں بلا تفریق احیائے سنت اور دین اسلام کی تبلیغ کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج رات دنیا بھر میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ان اجتماعات میں نعت رسول مقبول، ذِکرُ اللہ اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ نارووال، ظفر وال روڈ میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ جامع مسجد فیضان جیلان بلاک8، کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری،نورانی مسجدماڈل ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد مولانا محمد شاہد عطاری مدنی، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ مرضی پورہ، گلی نمبر 1 بورے والا میں نگران شعبہ پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دنیا بھرکے  مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات اور بزرگانِ دین کی سیرتِ طیبہ سے آگاہ کرنےکے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں یورپی ملک سویڈن کے شہرمالمو میں محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی پروگرام بنام ” ہم کربلا سے کیا سیکھا“ کا اہتمام کیا گیا جس میں کاروباری، تعلیمی اور سرکاری و سیاسی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والےکثیر لوگوں نے شرکت کی جن میں بالخصوص سویڈن کی سیاسی شخصیت زبیر حسین بھی شامل تھے۔

اس پروگرام میں یورپی یونین ریجن کے نگران مولانا اسید رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کربلا کے واقعے سےحاصل ہونے والے سبق اور اس کے فلسفۂ پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو حضرت سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء کے نقش و قدم پر چلنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)