شجر کاری   کرنا اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے جبکہ صحابہ کرام علیہ الرضوان بھی شجر کاری کیاکرتے تھے۔ہم بھی سرکار کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اور صحابہ کرام کی ادا کو اپناتے ہوئے درخت لگائیں گے تو ثواب پائے پائیں گے۔

درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ لینے کے بعد انسانوں کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں جو انسانوں کے لئے انتہائی ضروری ہے اور آکسیجن کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔گاڑیوں ،ٹرینوں اور دیگر ذرائع سے نکلنے والا زہریلا دھواں فضا کو برباد کررہا ہے، اس فضا کو ماحول دوست بنانے کے لئے اب ضروری ہوگیا ہے کہ بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے ۔

دعوت اسلامی نے وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ایسے میں دین ِ اسلام کو پھیلانے والی دینی تحریک دعوت اسلامی ایک بار پھر پچھلے سال کی طرح اس سال بھی 01 اگست سے بڑے پیمانے پر شجر کاری کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کی ابتدا ابھی سے کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی ،اراکین ِشوریٰ اپنے بیانات کے ذریع لوگوں کو شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کررہے ہیں جبکہ امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بھی اپنے گھر کے صحن میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح فرمادیا ہے۔

اس موقع پر جانشینِ امیر اہلِ سنت، نگرانِ شوریٰ اور رکن ِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ واضح رہے! ایک رپورٹ کے مطابق دعوت اسلامی نے سال 2021ء اور 2022ء میں تقریباً ’’23 لاکھ،91 ہزار 868‘‘ پودے لگا کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی اور ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ لینے  کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری آج مؤرخہ 31 جولائی 2023ء کو سری لنکا کےشہر کولمبو روانہ ہوچکے ہیں۔

معلومات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کولمبو میں دینی کاموں میں شمولیت کے بعد 02اگست 2023ء بروز بدھ کولمبو سے ساؤتھ کوریا کی جانب روانہ ہوں گے۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنا، ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے مدنی مشورے لینا، سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانا، سنتوں بھرے اجتماعات میں بیان کرنا، شخصیات سے ملاقات کرنا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنا رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے شیڈول میں شامل ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے، دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں  آگاہی دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے اجتماعات اور مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے۔

اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں PHD Docters اور University's Faculty کے لئے 2 دن پر مشتمل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مختلف سیشنز میں حاضرین کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک کا آغاز 5 اگست 2023ء بروز ہفتہ 3:00 PM پر کیا جائے گا جبکہ اس کا اختتام 6 اگست 2023ء بروز اتوار5:00 PM پر ہوگا۔ University's سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول ضرور بالضرور اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرکے ثوابِ دارین حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 جولائی 2023ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی لودھراں میں ریڈر ٹو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹریفک محمد امجد، PRO ٹو DPO خان بہادر، ممبر ضلعی امن کمیٹی ملک عابد منگلا اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 1 اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی شجرکاری کے متعلق افسران کو یاد دہانی کروائی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی مایہ ناز تصنیف ”کراماتِ امام حسین“ افسران کو تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں  محمد زبیر (اے ڈی ای او ایبٹ آباد)سے ملاقات کی۔

اس موقع پر تحصیل نگران مولانا ظہور عطاری نے محمد زبیر کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں مولانا ظہور عطاری مدنی نے محمد زبیر کو تحفہ بھی پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار محمد یعقوب عطاری نے 01اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے شجرکاری کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کا نعرہ لگانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی کے ذمہ داران کی دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف آفیسرز سے ملاقات کی جن میں S.P گلشن عزیز احمد، D.S.P نیو ٹاؤن سیّد طلحہ، S.H.O عزیز بھٹی محمد اقبال اور S.H.O نیو ٹاؤن گل حسن سمیت دیگر اسٹاف شامل تھے۔

اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام افسران کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور اُن کے ہمراہ آفسز میں شجرکاری کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع منعقد کرنے اور اس میں شرکت کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر سینیٹر آصف کرمانی سمیت مختلف شخصیات بھی موجود تھیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز فیض اللہ خان لون(ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان) نے دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکردو کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات نگرانِ سکردو ڈویژن اور نگرانِ تحصیل ڈسکہ و سمبڑیال سے ہوئی۔

اس موقع پر فیض اللہ خان لون نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دینی و فلاحی کاموں میں آئندہ حصہ لینے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ: محمد مزمل عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جولائی 2023ء بروز منگل فیضانِ صحابیات، محمد پورہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن اور سٹی معاونت ذمہ داران سمیت فیضانِ صحابیات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار عبد الماجد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری نگران مجلس مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


نورانی مسجد کوئٹہ، صوبہ بلوچستان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں بلوچستان مشاورت کے اراکین اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں بالخصوص نگرانِ بلوچستان مشاورت حاجی محمد انور عطاری کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”دینی کاموں اور دینی ماحول کی اہمیت“ پر ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کومضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری نے اجارے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آگاہی دی جبکہ ذمہ داران کی جانب سے سوال و جواب کا بھی سیشن ہوا۔

اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شعبہ جات کی سطح وائز تقرری٭ذمہ داران کے پیشگی و عملی شیڈول کی وصولی٭عملی شیڈول کی کیفیت٭رسالہ مطالعہ کارکردگی ٭ڈویژنز میں حاضری٭شعبہ جات کے آمدن و خرچ کا جائزہ۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کےدرمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کی جامع مسجد نورانی میں گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بلوچستان مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”دینی کاموں اور دینی ماحول کی اہمیت“ کے حوالے سے شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے 12 دینی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭ذمہ داران کی پیشگی اور عملی شیڈول کی وصولی٭عملی شیڈول کی کیفیت٭رسالہ مطالعہ کارکردگی ٭ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع٭آمدن و خرچ کا جائزہ٭ذیلی نگران اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)