31 جولائی  2023ء کو دعوتِ اسلامی کےشعبہ دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے زیرِ اہتمام میمن سوسائٹی حیدر آباد میں نیو کیمپس افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و ذمہ داران نے شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول ِمقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔بعدازاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’سیرتِ امام حسین رضی اللہ عنہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول   کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلا کے زیرِ اہتمام راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹس، قائد اعظم ہال میں وکلا اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں وکلا و ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران ِ بیان وکلا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا اور اپنی زندگی کے شب و روز اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری والے کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


27 جولائی 2023ء  کو فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں دعوتِ اسلامی کےتحت ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع کے بعد رکنِ شوریٰ نے عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ضلع گجرات کے شہر ٹانڈاکی جامع مسجد رضا میں پچھلے دنوں فیضانِ نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں شرکا اسلامی بھائیوں کو وضو ، غسل ، نماز کی شرائط ، نماز کے فرائض ، نماز کے اذکار  اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

کورس کے اختتام شرکائے کورس کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد یاسر اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مزید مختلف کورسز کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی دینی و فلاحی  کاموں کے ساتھ ساتھ خدمتِ قران میں بھی مصروف عمل ہے جس کے لئے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول کو درست مخارج کے ساتھ قران مجید،فرض علوم، سنتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں ۔

گزشتہ روز شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیرِ اہتمام جامع مسجد مدینہ واربرٹن میں شعبے کے معلم تا تحصیل سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مشورہ منعقد کیا گیا۔

شعبے کے ڈسٹرکٹ ننکانہ ذمہ دار قاری محمد احمد رضا عطاری نےشعبے کے تعلیمی معیار و سابقہ کارکردگی (performance) کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی اہمیت دلاتے ہوئے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ اوقات الصلوٰۃ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا محمد وسیم عطاری مدنی اور  شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ مدنی مشورے میں ملنے والے مدنی پھولوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر بنانےکے حوالے سے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بوائز کیمپس سپارک ہل، برمنگھم یوکے (Sparkhill, Birmingham UK) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس تقریب میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے اسٹوڈنٹس اور اُن کے سرپرستوں سمیت دعوتِ اسلامی کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں اپنی اپنی کلاسز میں نمایاں و احسن کارکردگی کے حامل اسٹوڈنٹس کے درمیان ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

افریقی ملک   ایتھوپیا کے سٹی جگجیگا میں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے علمائے کرام اور سادات کرام کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا اور دعائے خیر کروائی ۔

٭دوسری جانب نگران شوریٰ نے جگجیگا میں ہی مفتی شیخ عبد الفتاح عبد اللہ علی شافعی صاحب سمیت دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات مختلف امور پر گفتگو کا سلسلہ رہا ۔

٭اس کے علاوہ جگجیگا کے مقامی کمیونٹی ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مذہبی اُ مور کے مختلف عہدیداران ،شریعہ کورٹ کے جج، مختلف مدارس کے اساتذہ و طلبہ کرام سمیت مقامی صحافی اور عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جہاں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سامعین کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور بزرگان دین کی پیروی میں نیکی کی دعوت دینے کے بارے میں آگاہی دی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے تحت افریقی  ملک ملاوی کے شہر سانجے کے اطراف گاؤں پوٹلا میں ’’ویلکم ٹواسلام‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی سمیت مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔

سانجے ملاوی میں ہونے والے اجتماع میں نگرانِ ملاوی مشاورت مولانا عثمان عطاری مدنی سمیت دیگر مبلغین دعوتِ اسلامی نےبیانات کئے جن میں اسلام کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے قبول اسلام کا ذہن دیا، اجتماع میں موجود 64 لوگوں نے دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے کی نیت کا اظہار کیا جس پر مبلغ دعوت اسلامی نے غیر مسلموں کو کلمہ پڑھاکر دامن اسلام سے وابستہ کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


زمین  سے تقریباً 3 ہزار500 فٹ بلندی پر واقع پہاڑی سلسلے مظفرآباد میں گھڑی دوپٹہ کے مقام پر سینکڑوں گھروں کی موجودگی اور ان میں رہائش پذیر بچیوں اور خواتین کی دینی تعلیم کے پیش نظر مسجد سے ملحقہ پلاٹ میں دعوت اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ گرلز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

خوشی کے اس موقع پر وہاں موجود عاشقان ِ رسول اور کراچی سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ مدرسۃ المدینہ کا سنگ بنیاد ایک سید زادے سے رکھوایا گیا۔

مسجد امام علاقائی نگران اسلامی بھائی نے بتایا کہ یہاں بچیوں اور خواتین کے مدرسۃ المدینہ کے قیام کی بہت ضرورت تھی اور مدرسۃ المدینہ کے قیام کے بعد یہاں تقریبا 150 سے 200 بچیاں قرآن پاک کی مفت تعلیم حاصل کریں گی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے عاشقانِ رسول کو 540 مساجد بنام ’’ فیضان ِقرآن ‘‘بنانے کے اہداف دیئے ہے جنہیں پورا کرنے میں اسلامی بھائی کوششوں میں مصروف ِ عمل ہیں اور اس سلسلے میں کافی حد تک کامیابی بھی نصیب ہوئی ہیں ۔

پچھلے دنوں مظفر گڑھ کے علاقے ٹالی والا اور دستی و الا میں فیضانِ قرآن مساجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔دستی والا میں فیضان قرآن مسجد کا تعمیری کام جاری ہے۔نگرانِ مجلس شعبہ خدام المدارس نے باجماعت نماز کے ساتھ مسجد کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر معاون نگران مجلس عبدُ السمیع عطاری (شعبہ خدام المدراس والمدارس) نے بتایا کہ بلوچستان میں 16 جگہ پر فیضان قرآن مسجد کا افتتاح ہوا ہے اور اس پر ورکننگ شروع ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں بھی امیر اہلِ سنت کے اعلان فرمانے کے بعد سے ایک ہفتے کے اندر 10 سے زیادہ مساجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے ۔

اسی طرح خیبر پختون خوا ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بھی مسجد فیضانِ قرآن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ مزید بھی سلسلہ جاری ہے اور ان شاء اللہ شعبہ خدام المساجد و المدارس 540 مساجد کے ہدف کو مکمل کرنے میں کامیاب ہوگا۔

دعوت اسلامی کا شعبہ خدام المساجد و المدارس، مساجد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان کی آباد کاری،آئمہ کرام ،مؤذن اور خادم کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ عاشقانِ رسول سے اس شعبے کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست ہے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شجر کاری   کرنا اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ثابت ہے جبکہ صحابہ کرام علیہ الرضوان بھی شجر کاری کیاکرتے تھے۔ہم بھی سرکار کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اور صحابہ کرام کی ادا کو اپناتے ہوئے درخت لگائیں گے تو ثواب پائے پائیں گے۔

درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ لینے کے بعد انسانوں کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں جو انسانوں کے لئے انتہائی ضروری ہے اور آکسیجن کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔گاڑیوں ،ٹرینوں اور دیگر ذرائع سے نکلنے والا زہریلا دھواں فضا کو برباد کررہا ہے، اس فضا کو ماحول دوست بنانے کے لئے اب ضروری ہوگیا ہے کہ بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے ۔

دعوت اسلامی نے وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ایسے میں دین ِ اسلام کو پھیلانے والی دینی تحریک دعوت اسلامی ایک بار پھر پچھلے سال کی طرح اس سال بھی 01 اگست سے بڑے پیمانے پر شجر کاری کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کی ابتدا ابھی سے کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ذمہ دارانِ دعوت اسلامی ،اراکین ِشوریٰ اپنے بیانات کے ذریع لوگوں کو شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کررہے ہیں جبکہ امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بھی اپنے گھر کے صحن میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح فرمادیا ہے۔

اس موقع پر جانشینِ امیر اہلِ سنت، نگرانِ شوریٰ اور رکن ِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ واضح رہے! ایک رپورٹ کے مطابق دعوت اسلامی نے سال 2021ء اور 2022ء میں تقریباً ’’23 لاکھ،91 ہزار 868‘‘ پودے لگا کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)