دعوتِ اسلامی کا نعرہ پودہ لگانا ہے درخت بنانا ہے پر عمل کرتے ہوئے 22 اگست 2022ء بروز پیر کراچی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف افسران (ڈی جی ضمیر احمد کھوسو، ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار عباسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد چانڈیو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد طاہر) کی شرکت رہی۔

اسلامی بھائیوں نے پودے لگاکر اس مہم کا آغاز کیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی جبکہ ڈی۔جی اور ڈائریکٹر نے مدنی چینل کوتأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


آپس میں اچھےتعلق کو برقرار رکھنے کے لئے ”حسن اخلاق“ کا ہونا بہت ضروری ہے۔حسن اخلاق کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ انسان اچھے انداز سے گفتگو کرے اور فضول باتوں سے ہر دم بچنے کی کوشش کرتا رہے۔

اسی چیزکو مد نظر رکھتے ہوئے بانی دعوت اسلامی، شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےایک نئی کتاب تحریر فرمائی ہے ۔ یہ کتاب امیر اہل سنت کی عظم الشان کتاب ”فیضانِ سنت“ کے دو حصے ہیں۔ پہلے حصے کا نام ”گفتگو کے آداب“ اور دوسرے حصے کا نام ”فضول باتوں سے بچنے کی فضیلت“ رکھا گیا ہے۔ دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے ”مکتبۃ المدینہ“ نے اس باب کو  کتابی شکل دے کر تیار کرلیا ہے جسے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی برانچ سے بآسانی خرید کر استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تمام عاشقان رسول اس کتاب کو اپنے قریبی مکتبۃ المدینہ کی برانچ سے 300 روپے قیمت ادا کرکے خرید سکتے ہیں۔


پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور کے چندسرکاری اداروں میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت ایس ایچ او غازی آباد چوہدری تنویر، انویسٹی گیشن افسر صابر، ایس ایچ او صدر کینٹ نعیم باجوہ، ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی کینٹ طارق الیاس کیانی، ایس ایچ او ہربنس پورہ صغیر احمد، انویسٹی گیشن انچارج اظہر، ایس ایچ او مصطفٰی آباد اختر حسین اور انویسٹی گیشن انچارج عاصم نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے افسران کے ہمراہ پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا اور افسران کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں  شعبہ اسپیشل پرسنز کے ذمہ داران نے مانگا منڈی میں قائم ڈیف کلب کا وزٹ کیا اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے ملک افضل کھوکھر MNA سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات سہیل عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلای کی اسپیشل پرسنز کے لئے کی جانے والی خدمات کے متعلق بریف کیا۔ اس کے علاوہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی، اس پر ملک افضل کھوکھر نے دعوت اسلامی کی ان خدمات کو سرا ہتے ہوئے فیضانِ مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان عطاری)


پچھلے  دنوں جامع مسجد رضا مصطفی کورنگی کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی کی ۔

بعد اجتماع مدرسۃ المدینہ بالغان لگایا گیا جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے قراٰن پاک کی زیارت کی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان عطاری)


درسِ نظامی کے آخری سال ”الشہادۃ العالمیہ، سالِ دوم “ کے امتحان میں کسی منتخب عنوان پر تحقیقی مقالہ لکھا جاتاہے۔

متعلقہ بورڈ کی جانب سے عنوانات کی فہرست جاری کی جاتی ہےجس سے طلبہ عنوان کا انتخاب کرتے ہیں اور اس پر مقالہ تحریر کرکے سالانہ امتحان میں شامل ہوتے ہیں۔

الحمد للہ پچھلےسال 2021ء میں جامعات المدینہ کے طلبہ کے درمیان 9مقامات پر ”تحقیقی مقالہ نگاری“ کے سیشنز کا انعقاد ہوا۔ ان سیشنز میں مقالہ نگاری کی تربیت پر لیکچر کے فرائض ماہنامہ فیضان مدینہ کے ایڈیٹر اور ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، المدینۃ العلمیہ کے ڈائریکٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے انجام دیئے۔ طلبہ و اساتذہ کی طرف سے مجلس جامعۃ المدینہ کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔

پچھلےسال کے کامیاب تجربہ کے بعد سالِ رواں 2022ء میں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ انسٹیٹیوٹ، کراچی میں ”12روزہ تحقیقی مقالہ نگاری کورس“ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلامک اسکالر اور رائٹر مولانا راشد علی عطاری مدنی نے آج 23اگست 2022ء کو اس سیشن کا آغاز کیا اور پہلے لیکچر میں تحریر و تصنیف سے متعلقہ اہم نکات بیان کئے:

٭تحریر و تصنیف کی اہمیت و ضرورت ٭تحریر و تصنیف میں حائل رکاوٹیں اور ان کا حل ٭ذاتی مواد بینک بنانے کا طریقہ اور ترغیب ٭کورس کے مشمولات کا اجمالی خاکہ ٭مقالہ نگاری میں معاون اہم امور کی نشاندہی۔

یہ کورس ان شاء اللہ الکریم 06 ستمبر2022ء تک جاری رہے گا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل  نارووال میں 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل کے ائمۂ کرام سمیت مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار عبدالرحمٰن عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہر ہفتے اجتماعی طور پر عاشقانِ رسول کو مدنی مذاکرہ دیکھنے/دکھانے کے متعلق اہم امور پر کلام کیا۔ بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ائمۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


حضرت سیدنا عبد اللہ شاہ گیلانی المعروف بابا بُلّھے شاہ قصوری رحمۃاللہ علیہ کے ہونے والے عرس مبارک کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم عطاری نے ذمہ داران سے عرس کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور شعبہ کورسز کی طرف سے مختلف کورسز، شعبہ کفن دفن کی طرف سے تدفین کورس و نمازِجنازہ کورس کروانے کے متعلق مشاورت کی۔

اسی طرح نگرانِ ڈسٹرکٹ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن سیل لگانے اور مزار شریف کے قرب و جوار میں مدنی قافلے سفر کروانے کے اہداف دیئے۔

واضح رہے یہ عرس 26، 27 اور 28 اگست 2022ء کو منعقد کیا جائے گا۔ (رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے، عاشقانِ رسول کے بچوں اور بچیوں کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف دینی و دنیاوی اداروں کو قائم کیا جاتا ہے جس میں بچوں اور بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں لاہور پاکستان کے علاقے ہربنس پورہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدرسۃ المدینہ گرلز کے سنگِ بنیاد کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اپنی بچیوں کی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ جلد از جلد مدرسۃ المدینہ گرلز کی تعمیرات کو مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔

اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدرسۃ المدینہ گرلز کا سنگ ِبنیاد رکھا۔بعدازاں اہل محلہ نے اپنی اپنی خواہشات کا اظہا رکرتے ہوئے ایک سال میں اس عمارت کو مکمل کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے، لوگوں کو نمازوں کا پابند بنانے اور زیادہ سےزیادہ مساجد بناکر انہیں آباد کرنے کے لئےہمیشہ دینی کاموں میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی مقصد کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مصطفیٰ آباد کے عاشقانِ رسول کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد آفتاب صدیقی کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مارکیٹ کے تاجران سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”مساجد بنانے اور انہیں آباد کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت  اسلامی کی جانب سے 18 اگست 2022ء کو پی آئی بی فیضانِ صحابیات میں سیکھنے سکھانے کے ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’مبلغات کی تربیت‘‘ کے موضوع سے متعلق مدنی پھول بتائے اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے دعا کروائی۔ 


19اگست 2022ء   کو ذمہ داران دعوت اسلامی نے ایڈمنسٹریٹر آفس کورنگی کا رھا میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم سومرو، ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا، ڈائریکٹر پارک وقاص سومرو ، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان حیدر، ڈائریکٹر فنانس زوہیب شاہ اور ڈائریکٹر پارکنگ اویس خان ودیگر اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں ۔

ماہنامہ فیضان مدینہ ورسائل پیش کئے اور فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی نیز ایم اےصاحب کو ڈائی لیس کے روحانی علاج کے حوالے سے تعویذات عطاریہ و وظائف پیش کئے ۔ (رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)