شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے کینیا کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے دعوتِ اسلامی نے
شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات قائم کیا ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت دیگر مختلف ممالک
میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو صحیح تلفظ کےساتھ قراٰنِ پاک پڑھانا ہے۔
گزشتہ روز شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کینیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف اہم نکات پر تبادلۂ
خیال کیا گیا۔
ڈویژن راولپنڈی کے تمام زون کی یوسی نگران تک کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد G-11 میں
ڈویژن راولپنڈی کے تمام زون کی UC نگران تک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں درپیش مختلف مسائل اور اُن کے حل پر گفتگو
کی گئی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
گناہوں سے بچنے، اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے اور اپنے نگران کی
اطاعت کرنے کا ذہن دیا۔
پاکستان نگران کے سفرِ شیڈول اور کشمیر و اسلام
آباد کے متعلق مدنی مشورہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع
سیکٹر I-8میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان نگران
کے سفرِ شیڈول اور کشمیر و اسلام آبادمیں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق مدنی
مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، نگرانِ پنجاب اور نگرانِ اسلام آباد
سٹی اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
اسلام آباد، زون 1 کے جامعۃالمدینہ گرلز میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے زون 1 میں قائم
دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف
سے ہوا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ٹائم مینجمنٹ“ کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے وقت کی قدر کرنے کا ذہن دیا۔
مظفر آباد ، کشمیر کے علاقے خواجہ میں گھر گھر
جاکر خواتین کو نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز مظفر آباد ، کشمیر کے علاقے خواجہ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دیگر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے
بالخصوص اُن خواتین پر انفرادی کوشش کی جو پہلے دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے
اجتماعات میں شرکت کرتی تھیں لیکن اب نہیں کرتیں۔
علاقہ خواجہ، مظفر آباد کشمیر میں قائم مدرسۃالمدینہ گرلز میں محفلِ
نعت کا اہتمام

مظفر آباد، کشمیر کے علاقے خواجہ میں قائم
مدرسۃالمدینہ گرلز میں دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں
قرب و جوار کی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی بھی شرکت رہی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے محفل کا آغاز کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے آخرت کی تیاری کے متعلق شرکا اسلامی بہنوں کو مدنی پھول
دیئے۔

1اگست
2023ءکو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت اسلام آباد میں شفٹ ناظمین کی ماہانہ میٹنگ
منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے شفٹ
ناظمین، برانچ ناظمین ،ڈویژن ذمہ داران اور اراکین مجلس نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی اور
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی گرلزمولانا سید غلام الیاس عطاری مدنی نے شرکا سے شفٹ ناظمین کے
سالانہ اجتماع کے مقام اور دنوں کے متعلق مشاورت کی نیز یوم
ِدعوت اسلامی کی بھرپور تیاری ابھی سے شروع کرنے کے حوالے سے تربیت بھی کی۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ
ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مظفر آباد کے فیضانِ صحابیات میں جہلم ویلی اور
اطراف کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

مظفر آباد، کشمیر میں قائم فیضانِ صحابیات میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم ویلی اور اطراف کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف ذمہ داریاں تقسیم کیں اور انہیں استقامت کے ساتھ دعوتِ
اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیرِ اہتمام اسلام
آباد برانچ میں ماہانہ میٹنگ

دینِ
اسلام کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے زیرِ اہتمام اسلام آباد برانچ میں ماہانہ
میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شعبے کے اراکینِ مجلس نے شرکت کی ۔
نگران
مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کے موجودہ مسائل اور ان کے حل پر
گفتگو کی اور نظام کو مزید بہتر بنانے کے
لئے نئے نکات سے آگاہ کرتے ہوئے اہداف دیئے ۔ (رپورٹ:
محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کی جانب سے 30 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں تقریباً 300 کے قریب عاشقان رسول نے شرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں نگران
مجلس انجم رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل
سروسز کا تعارف کروایا اور ان کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہوئے ان سے دینی فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ :شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ماپوتو شہر کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار سمیت
دیگر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں افریقی ملک موزمبیق کے شہر ماپوتو کی شعبہ کفن دفن للبنات کی ذمہ دار سمیت دیگر
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں
کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
سنتوں بھرے اجتماعات کے ذریعے نئی غسالہ اسلامی بہنوں کو تیار کرنے اور چند اہم
نکات پر تبادلۂ خیال کیا ۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران کا کہنا تھا کہ
بیرہ شہر کی شعبہ کفن دفن للبنات ذمہ دار اسلامی بہنیں جب ماپوتو شہر آئیں تو
براہِ راست ان کی تربیت کی جائے تاکہ ذمہ داران اپنے شہر کی اسلامی بہنوں کی تربیت
کر سکیں اور شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر انداز سے کیا جا سکے۔
ڈویژن پُونچھ
اور ڈسٹرکٹ باغ میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

صوبہ کشمیر کے ڈویژن پُونچھ اور ڈسٹرکٹ باغ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات مضبوط کرنے اور ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے کا
ذہن دیا۔