پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام اقبال ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن کے جزوقتی کورسز کروانے والے معلمین نے شرکت کی۔

شعبہ مدنی کورسز لاہور ڈسٹرکٹ معلمین کے نگران محمد ابوبکر عطاری مدنی نے جزوقتی معلمین کو اپنے جز وقتی کورسز سے کل وقتی کورسز یعنی رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بھائی تیار کرنے کا ہدف دیا۔ مزید شعبے کے متعلقہ دیگر دینی کام کرنے سے متعلق آگاہی دی۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


01 اگست  2023ء کو دعوت ِاسلامی کے تحت لانڈھی ٹاؤن میڈی کیم چورنگی پر یوم ِ شجر کا ری کے موقع پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ اہل علاقہ میں مفت پودے تقسیم کئے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے ادارے جامعہ حنفیہ عالمگیر لانڈھی کے ذمہ داران ، عالمگیر اسکول کے اسٹوڈنٹس ، اسٹاف اور کمیٹی اراکین کے ساتھ ملکر دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کی مدد سے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم پر پودے لگائے ۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و خوش حالی کے لئے دعائے خیر کروائی۔(کانٹینٹ:قاضی سہیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز  صوبۂ کشمیر میں ڈویژن عباس پورکا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف علاقوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن میں پونچھ، سدھنوتی، تحصیل عباس پور اور پلندری کی جملہ ذمہ داران شامل تھیں۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نئی تحصیل بلوچ میں دینی کاموں کا آغاز کرنے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

یکم اگست 2023ء  کو پلانٹیشن ڈے کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ کورنگی ، شاہ فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا۔

جہاں رکنِ شوریٰ نے کورنگی ، شاہ فیصل ٹاؤن میں قائم کوثر مسجد سے متصل امام احمد رضا گراؤنڈ میں طلبہ ٔ کرام ،علمائے کرام، ذمہ داران اور اہل علاقہ کے ساتھ ملکر مختلف پھلوں کے پودے لگائے ۔(کانٹینٹ: قاضی سہیل مدنی شعبہ ائمہ مساجد،رپورٹ: کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر  میں دینی کام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کینیا کے علاقے کوالے کاؤنٹی میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نےمدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نئے نئے علاقوں میں دینی کام شروع کرنے،مساجد میں درس فیضانِ سنت دینے اور مدرسۃ ُالمدینہ بالغان پڑھانے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مقامی ذمہ داران کو 1نومبر تا7نومبر2023ء کوعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 7دن پر مشتمل ذمہ داران کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ اس موقع پر کوالے کاؤنٹی کے نگران علی عمر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شاہد منظورعطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ڈویژن میرپور کشمیر کے ڈسٹرکٹ کوٹلی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے اور نئے اجتماعات شروع کرنےکے اہداف نیز اس کے متعلق چند اہم امو رپر شرکا کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تحصیل نگران اور ذیلی نگران کی ذمہ داریوں کو واضح کیا جبکہ دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔آخر میں شرکائے مدنی مشورہ نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

ان  دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں افریقہ کے ملک کینیا کے دورے پر ہیں۔

رکنِ شوریٰ کی آمد پر کینیا کے شہر ممباسا میں ذمہ داران نے مدنی مشورہ منعقد کیا جس میں ممباسا کاؤنٹی کے نگران و ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت کینیا کے ملک نگران عمران نعیم عطاری مدنی بھی موجود تھے ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے تمام ذمہ داران کی دینی کام کرنے اور مساجد میں ہونے والے دینی کاموں کو مضبوط کرنے،درسِ فیضان سنت دینے،مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔

علاوہ ازیں مدنی مشورے میں کینیا میں دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اہم پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اطراف کے شہروں اور ہمسایہ ممالک میں بھی دینی کام شروع کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے ایک نئے عزم کے ساتھ دینی کام کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شاہد منظورعطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


علمِ دین  کی مجالس کا انعقاد کرنا اور اُن میں شرکت کرنا پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کے دورِمبارک سےچلا آرہا ہے نیز بزرگانِ دین کی علم کی مجالس دلوں میں دین سے محبت اور دین کی طرف رغبت پیدا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اس کی ایک کڑی ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہونے والا دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتما ع ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 3 اگست 2023ء بروز جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہونے والا دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نزد شیخاں والا قبرستان لالہ موسیٰ پنجاب سے براہِ راست (Live) مدنی چینل پر نشر کیا جائےگا جس کا آغاز رات تقریباً 8:00 بجے تلاوتِ قراٰن سے ہوگا۔

واضح رہے براہِ راست(Live) ہونے والے اس ہفتہ وار اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔لالہ موسیٰ اور اس کے قرب و جوار کے اسلامی بھائی اس اجتماع میں بھرپور شرکت فرمائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور  انہیں بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کےبتائے ہوئے طریقۂ کار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا جذبہ دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجو وقتاً فوقتاً لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے مختلف اجتماعات کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔

اسی سلسلے میں 3 اگست 2023ء بروزجمعرات مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گاجس میں تلاوت، نعت، بیان اور ذکر و دعا سمیت مختلف دینی ایکٹیوٹیز کا بھی سلسلہ رہے گا۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ”امام حسین رضی اللہ عنہ اور قراٰنِ کریم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔اجتماع کے اختتام پر تمام اسلامی بھائی نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے یہ اجتماعِ پاک پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 8:00 بجے تلاوتِ قراٰنِ سے شروع کیا جائے گا۔مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کے قریب رہنے والے عاشقانِ رسول ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں خود بھی شرکت کریں اور دوسروں کو بھی شرکت کروا کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ عشر کی جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں زمیندار حضرات سمیت رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ برائیوں کو معاشرے سے ختم کرنے اور معاشرے کو مثبت بنانے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو معاشرے کی درستگی میں دعوت اسلامی کے ساتھ دینے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر  کے  زیرِ اہتمام 3 دن کا مدنی قافلہ 11،10،09 محرم الحرام کو سیالکوٹ کی جانب روانہ ہوا جس میں سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

 اس مدنی قافلے میں خصوصی شرکت رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کی   ہوئی جہاں رکن شوریٰ نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں فرض علوم میں غسل کے فرائض یاد کروائے اور غسل کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ 01 اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی پلان ٹیشن میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے خوب خوب شجرکاری کرنے اور پودے لگانے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہ العالیہ کی ترغیب پر سورہ یٰس شریف کی تلاوت کی اور امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں اس کا ایصالِ ثواب پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں 31 جولائی 2023ء کو غسلِ میت وکفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں عاشورا کے مدنی مذاکرے میں آئے ہوے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سمجھایا۔

مزیدعزیر عطاری نے میت کو کندھا دینے کا طریقہ اور اس کے ساتھ ساتھ غسل میت میں پائی جانی والی اغلاط کی نشاندہی بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)