
گزشتہ روز فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں پاکستان مشاورت اور نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جبکہ دیگر ڈیپارٹمنٹس کے اراکین کی بھی شرکت رہی جن میں مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز)، مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم، ائمہ مساجد، معاونت برائے اسلامی بہنیں اور پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ
کے علاوہ بھی شعبہ جات موجود تھے۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات
نیوسوسائٹیز میں کیسے معاون و مددگار بن سکتے ہیں؟“ کے موضوع پر کلام کیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں اخلاص کے
ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی ڈویژن فیصل آباد کے مفتشین اور معاونین
کا مدنی مشورہ

07
اگست2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت مدنی مشورہ ہو ا جس میں ڈویژن فیصل آباد کے مفتشین اور
معاونین نے شرکت کی ۔
معلومات کے مطابق ڈویژن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاورآئندہ کے لئے اہداف بھی
دیئے۔ (رپورٹ:
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مولانا
ظہور احمد نقشبندی صاحب اور قاری حافظ کامران اظہر قاسمی صاحب سے ملاقاتیں

شعبہ
رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے مولانا ظہور احمد نقشبندی صاحب
(مہتمم جامعہ صدیقیہ رضویہ نوریہ للبنین اور للبنات
دھول رانجھا منڈی بہاؤالدین ) اور قاری
حافظ کامران اظہر قاسمی صاحب (مدرس الجامعۃ الاسلامیہ
للبنین منڈی بہاؤالدین) سے ملاقات کی ۔
اس
موقع پر مولاناظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی،اصلاحی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا،ساتھ
انہیں کنزُالمدارس بورڈ آفس کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ آخر میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2023ءکےشمارےتحفتاً پیش
کئے۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شیخ
الحدیث حافظ محمد نذیر احمد جلالی صاحب اور پیر سید
مزمل عمرکاظمی صاحب سے ملاقات

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ
ڈویژن کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی
نے منڈی بہاؤالدین میں شیخ الحدیث علامہ
مولانا حافظ محمد نذیر احمد جلالی صاحب (مہتمم الجامعۃ الاسلامیہ
للبنین اور للبنات)اورپیر سید مزمل عمرکاظمی قادری صاحب سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ ملاقات مولاناظہیر عباس عطاری مدنی نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے دینی ،اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ
کیا نیز انہیں کنز ُالمدارس بورڈ آفس کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2023ء کے شمارےتحفے میں پیش
کئے جس پر شیخ الحدیث حافظ محمد نذیر احمد جلالی صاحب اور پیر سید
مزمل عمرکاظمی قادری صاحب نے دعوت
اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں دیں اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

قرآن
وسنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت 6 اگست 2023ء کو ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں ملتان سٹی سے مدرسۃ المدینہ بالغا ن کے مدرسین نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں سٹی ذمہ دار جہانگیر عطاری نے شرکا سے ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کےملتان جدول کے موقع پر تیاریاں
کرنے پر تبادلہ ٔ خیال کرتے ہوئے ذمہ داریاں بھی مقرر کی گئیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
اوکاڑہ
ڈسٹرکٹ کی تحصیل بنگلہ گوگیرہ میں تحفظ اوراق مقدسہ کے نیو باکسز
نصب
.jpg)
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے زیرِ اہتمام اوکاڑہ
ڈسٹرکٹ کی تحصیل بنگلہ گوگیرہ کا ڈویژن
ذمہ دار فہیم عطاری نے دورہ کیا جہاں مقامی شخصیات سے ملاقاتیں کی اور ان کو شعبے کا تعارف کروایا نیز مختلف مقامات پر نیو باکسز بھی لگائے۔
٭علاوہ ازیں مدرسۃ المدینہ بوائز اوکاڑہ
میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن
ذمہ دار فہیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں قاری صاحبان سے ملکر مدرسۃ المدینہ کے اطراف میں تحفظ اوراقِ
مقدسہ کے باکسز لگائے۔
٭دوسری جانب ڈویژن
ذمہ دار فہیم عطاری نے ایک نجی فیکٹری
والوں سے ملاقات کی اور انہیں شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایا جس پر فیکٹری
اتھارٹی نے 50 اوراقِ مقدسہ کے باکسزدینے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف
ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سی ای او سینٹورس اسلام آباد سردار یاسر الیاس
کی وفد کے ہمراہ فیضانِ مدینہ اسلام آباد آمد
.jpg)
گزشتہ روز CEO
سینٹورس اسلام آباد سردار یاسر الیاس کی اپنے وفد کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری سے ہوئی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری
نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ
کیا بالخصوص دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت ہونے
والی شجرکاری مہم کے بارے میں بریفنگ دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد سیکٹر آئی 8-2 کی جامع مسجد فیضانِ صدیق
اکبرمیں سنتوں بھرا اجتماع

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر
I/8-2 کی جامع مسجد فیضانِ صدیق اکبر میں دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں پروفیشنلز، ڈاکٹرز، انجینئرز،
سیاسی و سماجی شخصیات اور کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے اجتماع کا
آغاز کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے ”والدین کی خدمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نےعاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی
و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنی خدمات
سرانجام دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں بیعت و
دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ضلع راولپنڈی، پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں سنتوں
بھرا اجتماع، کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت

ضلع راولپنڈی، پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2023ء بروز اتوار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز، انجینئرز، ڈاکٹرز، کاروباری
شخصیات اور کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔
اس اجتماعِ پاک کی ابتداء تلاوتِ قراٰن سےکی گئی
اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”بہترین
امت کون ؟ “کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود تمام لوگوں کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے بارے میں
بتایا۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
اور دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔بعدازاں بیعت و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اگست 2023ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ اسلام
آباد G-11 کے طلبۂ کرام کے لئے ایک
سیشن منعقد ہوا جس میں اساتذۂ کرام سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت
رہی۔
سیشن کے ابتدا میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف
پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سابق وفاقی وزیر فضل چوہدری کی وفد کے ہمراہ
فیضانِ مدینہ اسلام آباد آمد

سابق وفاقی وزیر فضل چوہدری نے اپنے وفد کے
ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11
اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری سے ہوئی۔

دینی و فلاحی سرگرمیوں میں اپنی خدمات سرانجام
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی کے آفس کا وزٹ کیا۔