فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مختلف شعبے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
23
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں شعبہ نیو سوسائٹیز، خدام المساجد، پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن اور دیگر مجالس کے
ذمہ داران نے شر کت کی۔
نگران
شوری حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔ نگران شوریٰ نے شرکا کو نیوسائٹیز میں دینی
کاموں کو فروغ دینے، نئی مساجد کا قیام کرنے اور اس حوالے سے رابطے مضبوط کرنے کا
ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ حاجی منصور عطاری
اور حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں طلبہ کرام کے درمیان
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں
طلبہ کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور اور اطراف
کے شہروں میں قائم جامعات المدینہ کے 16 ہزار طلبہ کرام، اساتذہ اور ناظمین نے
شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”عبادت کی لذت“کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اندر قرآن پاک کی محبت پیدا
کرنے، درس نظامی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی حفظ کرنے کی ترغیب دلائی۔آپ دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید
فرمایا کہ طلبہ کو سبق یاد نہ ہونے یا معاشی مسائل کے سبب تعلیم ادھوری نہیں چھوڑنی
چاہیے۔ اس کے علاوہ نگران شوریٰ نے شرکا کو ”مسواک شریف“ کی ترغیب دلائی
اور ”نیک اعمال“ کے رسالے اور یوم دعوت اسلامی سے 12ماہ کے مدنی قافلے میں
سفر کرنے کا بھرپور ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی، حاجی
برکت علی عطاری، نگران شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری، نگرانِ مجلس
جامعات المدینہ (بوائز)
پاکستان مولانا ظفر عطاری مدنی، تعلیمی
امور پاکستان کے مولانا
گل رضا عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار
مولانا ناظم شاہ عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ ملتان میں عظیم الشان ”ٹیچرز اجتماع کا
انعقاد، نگران شوریٰ نےسنتوں بھرا بیان فرمایا
22
اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں ایک عظیم الشان ”ٹیچرز اجتماع“
منعقد ہوا جس میں مختلف اسکولز اور کالجز کے اساتذہ، پروفیسرز اور پرنسپلز سمیت
ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران
شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر میں بہترین کردار ادا کرتے ہیں ، طلبہ کو متاثر
کرنے میں بھی اساتذہ کی شخصیت سرفہرست ہوتی ہے۔ اجتماع کے آخر میں دعا کی گئی اور
صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔
اس اجتماع
کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورسمیت پاکستان کے کئی شہروں میں بذریعہ
اسکرین براہ راست نشر کرنے کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
ٹیچرز
اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی محمد
اسلم عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور نگران شعبہ پروفیشنلز
ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ ملتان میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام کا اجتماع،
نگران شوری نے بیان فرمایا
22
اگست 2022ء مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام کے لئے
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان میں قائم جامعات المدینہ کے
طلبہ، اساتذہ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو وقت کا صحیح استعمال کرنے، علم کے ساتھ ساتھ عمل کو
بھی بڑھانے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی مولانا
محمد جنید عطاری مدنی اور حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ ملتان میں مختلف سطح کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ، نگران شوریٰ نے تربیت فرمائی
22
اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں مختلف سطح کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوری دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی
نےسنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں
شرکت کرنےاور ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران شوریٰ نے ذمہ داران کو کم و بیش 800 صفحات پر
مشتمل کتاب ”فرض علوم سیکھئے“ کا مطالعہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ علم دین
حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پرنگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی برکت علی
عطاری بھی موجود تھے۔
22اگست
2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانامحمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران شوری نے شخصیات کو دعوت
اسلامی کے ساتھ جانی و مالی تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے
وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔
(26
اگست 2022ء)زیرِ نظر تصاویر میں جامعۃ المدینہ فرقانیہ مسجد لیاقت آباد نمبر4 کراچی کے طلبہ کرام آج ماہانہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔
واضح
رہے کہ جامعۃ المدینہ فرقانیہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں واقع ہے جس کا
افتتاح 09 جون 2021ء کو استاذ الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے فرمایا
تھا۔
جامعۃ
المدینہ فرقانیہ کے ناظم صاحب مولانا عمران عطاری مدنی نے شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب
وروز کو بتایا کہ اس جامعہ میں کم و بیش 120 طلبہ ٔ کرام زیرِ
تعلیم ہیں جبکہ متوسطہ سال اول، متوسطہ سالِ دوئم، اولیٰ عصری، اولی مدنی اور ثانیہ
کے درجہ جامعہ میں موجود ہیں۔
امیر
اہل سنت کا تاجر حضرات کے نام پیغام، یومِ ختمِ نبوت کے سلسلے میں سات
فیصد ڈسکاؤنٹ کی ترغیب
7ستمبر
1974 کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا ۔جس
کی بنا پر 7 ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عاشقانِ رسول
کی عالمگیر دینی تحریک دعوتِ اسلامی اور اس تحریک سے تعلق رکھنے
والے عاشقانِ رسول بھی یومِ تحفظِ ختمِ
نبوت نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ ہر سال جامعۃ المدینہ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ کراچی میں اجتماعِ پاک منعقد ہوتا ہے جو مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جاتا ہے، اس اجتماع میں جامعۃ المدینہ
کے سینکڑوں طلبہ کرام، اساتذۂ کرام اور
دیگر عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں جبکہ مفتیانِ کرام کے دیگر پروگرامز بھی مدنی چینل پر نشر کئے جاتے
ہیں۔
امیرِ
اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی ترغیب پر تاجر
حضرات بھی اس یوم کو منانے میں اپنا حصہ ملاتے ہیں اور اپنی دکانوں پر سات فیصدڈسکاؤنٹ دے دیتے
ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تاجر حضرات کے نام پیغام جاری
فرمایا ہے اور انہیں سات فیصد ڈسکاؤنٹ کی ترغیب دلائی ہے۔ ڈسکاؤنٹ کرنے والے تاجر
حضرات کو امیر اہل سنت نے اپنی دعاؤوں سے بھی نوازا ہے ۔
دعائے عطار
یارب المصطفےٰ جل جلالہ و
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم! جو جو
عاشقانِ رسول اپنے اپنے کاروبار میں سات فیصد یا اس سے زیادہ حسبِ توفیق ڈسکاؤنٹ دیں،انہیں اپنے آخری نبی ﷺ کی شفاعت نصیب کرنا اور ان کی روزی و روزگار میں برکت بھی دینا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اگست 2022ء بروز بدھ
شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی اوتھل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد خان کانسی سے میٹنگ ہوئی جس میں ذمہ داران
نے انہیں پریشال حال مسلمانوں کے امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز دعوتِ
اسلامی کے مختلف دینی کاموں سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون
کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی اوتھل کے شاہد رضا عطاری مدنی، تحصیل نگران بشیر احمد
عطاری اور جہاں زیب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ
دار اسلامی بھائی کوئٹہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متأثرہ عاشقانِ رسول کی
امداد میں مصروفِ عمل ہیں۔
23 اگست 2022ء بروز منگل شعبہ ایف جی آر ایف
کے ذمہ داران نے مصیبت زدہ اور پریشان حال اسلامی بھائیوں کے
درمیان راشن تقسیم کیا جس پر عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا
اور دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔اس موقع پر FGRF کے کوئٹہ ڈویژن ذمہ دار محسن رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی
موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام Greece کے
شہر Athens میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں 3 دن (22،
23 اور 24 اگست 2022ء) کا روحانی
علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق معلم محمد تصور عطاری نے اس
کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات لکھنے، دم کرنے اور کاٹ کرنے کے حوالے سے
تربیت کی اور اس کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں۔
دورانِ کورس اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی
کاموں کے متعلق نئی اپڈیٹس سے آگاہ کیا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملتان مدرسۃ
المدینہ گرلز کے تحت تربیتی اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ’’ حسنِ اخلاق‘‘
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ما تحت کے ساتھ انداز ، درگزر کرنااور
لہجے کی تلخی اور سختی سے بچانے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے اور نیتیں کروائیں ۔