شعبہ تعلیم کے زیرِ
اہتمام ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں نوجوان طلبہ کے لئے ورکشاپ
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ویسٹ مڈلینڈز یوکے میں نفرت اور غنڈہ گردی کے اثرات اور نتائج کے
حوالے سے نوجوانوں طلبہ کے لئے ایک ورکشاپ
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
ویسٹ
مڈلینڈز یوکے میں دعوت اسلامی شعبہ تعلیم
کے ذمہ دار محمد افتخار عطاری نے طلبہ کو غنڈہ گردی کی مختلف قسمیں بتائیں اور ان سے بچنے
کے بارے میں چند
ضروری باتیں بتائیں۔
مزید
حاضرین کو نفرت کے اسباب کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے اس سے بچنے کا ذہن دیا نیز سوشل میڈیا کے اچھے استعمال کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے کڈز مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
نبیرۂ
اعلیٰ حضرت مولانا منان رضا خان صاحب کی فیضانِ مدینہ یوکے میں حاضری

09
اگست 2023 ء کو نبیرۂ اعلیٰ حضرت، برادرِ اصغر تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا منان رضا
خان صاحب قادری بریلوی المعروف حضرت منانی
میاں دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم یوکے میں حاضری ہوئی۔
اس
موقع پر دعوت ِاسلامی کے نگرانِ ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور سید عمار عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے دینی کاموں کے
متعلق معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا اور دعائے خیر سے نوازا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بار کونسل مری میں 09 اگست 2023ء کو
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں وکلا کی شرکت ہوئی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک و
نعتِ رسول مقبول صلی
اللہ علیہ وآلہٖ و سلم سے کیا
گیا۔ بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عبدُالحبیب عطاری نے’’ نبی ِپاک
صلی
اللہ علیہ وسلم کا انصاف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا ئے اجتماع کو نبی پاک کے اسوۂ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
آج 10 اگست2023ء کو دنیا بھر میں بعد مغرب ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا

اسلامی بھائیوں کو علمِ دین کی باتیں سکھانے،
انہیں ضروریاتِ دین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق
اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔
اسی سلسلے میں آج 10 اگست 2023ء بروز جمعرات بعد
نمازِ مغرب پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جس کاآغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوگا جبکہ مبلغینِ
دعوتِ اسلامی اور اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں ذکر اللہ، دعا اور سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانےکا سلسلہ بھی ہوگا جن میں عاشقانِ رسول اخلاص و محبت بھرے
انداز میں اللہ عزوجل کا
ذکر کر نے کے بعد اُس کی بارگاہ میں دعا کریں گےاور علمِ دین
سیکھیں گے۔صلوٰۃ و سلام پر ان اجتماعات کی
پہلی نشست کا اختتام ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شیخو
پورہ موڑ گوجرانوالہ میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11 میں
رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی
میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد عثمانیہ عبد اللہ گوٹھ مین نیشنل ہائی وے میں نگرانِ ڈویژن 1
حاجی محمد رضا عطاری،جامع مسجد فیضانِ اسلام ڈیفنس فیز 7 کراچی میں نگرانِ ڈویژن 2
مولانا حاجی محمد رضا عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان کریں گے۔
واضح رہے کہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں ہونے والا رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری کا بیان مدنی چینل پر رات آٹھ بجے لائیو نشر کیا جائے گا۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد

شعبہ
مدنی کورسز دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد کیا گیا جس میں فرض علوم کورس کے لئے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں معلم عبدالوہاب عطاری نے شرکا کو نماز کی عملی
مشق کروائی جس میں انہیں نماز کے فرائض ،واجبات اور سنتیں وآداب بھی بیان
کئے۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

کتابیں تحریر کرنا ہمارے بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کا معمول رہا ہے جس کی بدولت آج امتِ مسلمہ کو کتابوں
کی صورت میں علمِ دین کا کثیر خزانہ حاصل ہوا ہے۔
تحریری کام کرنے اور عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے
کے لئے 8 اگست 2023ء بروز منگل امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہبیرونِ ملک سفر پر روانہ ہو چکے ہیں۔
روانگی کے وقت امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنا ویڈیو
پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ کا قول نقل کیا :شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں:برائی کا بدلہ برائی سےدینا آسان ہے، اگر تو مرد کا بچہ ہے توبرائی کا بدلہ
بھی بھلائی سے دے۔
اسی دوران امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہنے بیرونِ ملک
سے واپسی کا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:ان شاء اللہ الکریم ربیع الاول شریف کا چاند کراچی میں دیکھنے کی نیت ہے،پھر
12 مدنی مذاکرے ان شاء اللہ
ریگولر (روزانہ)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہوں گے، اُس میں حاضری کی نیت ہے۔
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت حیدرآباد ڈویژن میں سنتوں بھرا اجتماع

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیرِ اہتمام8 اگست 2023ء بروز منگل حیدرآباد ڈویژن میں سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
حیدرآباد ڈویژن کے مدنی عملے نے شرکت کی۔
اجتماع میں
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے آن لائن
شرکا کی شعبے کے دینی کاموں میں اضافہ کرنے کے متعلق تربیت کی اور انہیں 12دینی
کاموں کو کرنے کا ذہن دیا
۔
بعدازاں
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز ڈیپارٹمنٹ کے
نگران مجلس سید غلام الیاس عطاری نے شرکا کی
جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔(رپورٹ: وقار یعقوب عطاری مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں 8 اگست 2023ء بروز منگل فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے
تحت اسٹاف کا اجتماع ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شرکا کے درمیان’’ توجہ الیٰ اللہ اور اخلاص‘‘
کے موضوع پر بیان فرمایا اور اپنی زندگی کے شب و روز کئے جانے والے اعمال میں رضائے الٰہی پیش نظر رکھنے کی ترغیب دلائی ۔
مزید دورانِ بیان 12دینی کاموں کو کرنے اور تنظیمی ذمہ داری لینے کا بھی ذہن دیا
جس پر شرکا نے اچھی چھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ
ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملیر کورٹ کراچی کا دورہ، فیضانِ مدینہ کراچی
میں ہونے والے وکلا اجتماع کی دعوت

8 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے وکلا کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 11، 12 اور 13 اگست کو ہونے
وکلا اجتماع کی دعوت دینے کے سلسلے میں
ملیر کورٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلا سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ برائے اوقاف کے کراچی
سٹی ذمہ دار محمد یحییٰ عطاری نے مختلف آفسز میں ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر،
ملیر بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر، جوائنٹ سیکریٹری اور خزانچی سمیت دیگر
عہدیداران کو وکلا اجتماع کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس
کے نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpeg)
7 اگست 2023ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے
وکلادعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد
کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے وکلا کے
ذمہ داران سمیت فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کے نگران اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ 11، 12 اور 13 اگست 2023ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے وکلا اجتماع کی تیاری کے متعلق گفتگو کی اور
اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے وکلا اجتماع
کی تیاری کے حوالے سے مدنی مشورہ
.jpeg)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران کا مجلس فیضانِ
مدینہ کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے وکلا
حاجی عبد الواحد عطاری نے 11، 12 اور 13 اگست 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہونے والے وکلا اجتماع کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی۔
ڈڈلی، ویسٹ مڈلینڈز یوکے کی جامع مسجد فیضانِ
فاروقِ اعظم میں سنتوں بھرا اجتماع

ڈڈلی، ویسٹ مڈلینڈز یوکے (Dudley, West Midlands UK) کی جامع مسجد فیضانِ فاروقِ اعظم میں عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن
کرنے کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ
نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی
و فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)