دارُ الافتاء اہلسنت (دعوتِ اسلامی) کے شعبہ حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (HRAC) کے زیر اہتمام 22 اگست 2025ء بروز جمعہ رات 09:15 بجے حلال کاسمیٹکس کے حوالے سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ویبینار کا مقصد عوام الناس اور متعلقہ صنعتوں کو حلال کاسمیٹکس کے حوالے سے اسلامی و سائنسی بنیادوں پر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

ویبینار کے اہم موضوعات: ٭حلال کاسمیٹکس کی تعارف ٭حلال کاسمیٹک سے متعلق شریعت اور سٹینڈرز کے قوانین کا جائزہ ٭حلال، حرام اور مشبوہ اجزاء کی امثلہ ٭الکوحل کا استعمال اور شرعی نقطۂ نظر ٭حلال سرٹیفکیشن کا عمل اور اس کے فوائد

ویبینار کی خصوصیات: ٭کاسمیٹک انڈسٹری کا تعارفی جائزہ ٭جامع اور مستند شرعی رہنمائی ٭کاسمیٹکس کے حلال معیارات (SMIIC & PS Standards) کی روشنی میں مدلل گفتگو ٭سوال و جواب کا خصوصی سیشن

ترجیحی شرکا: ٭کاسمیٹک انڈسٹری سے وابستہ پروفیشنل افراد ٭بیرون ملک رہنے والے عام افراد ٭کسی بھی سنی جامعہ کے سادسہ سے اوپر کے طلبائے کرام/فضلاء/علماء ٭حلال سرٹیفیکیشن سے وابستہ افراد

نوٹ: ویبینار میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کروانا ضروری ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اگست 2025ء ہے جبکہ ویبینار کی کوئی فیس نہیں ہے۔

رجسٹریشن کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://forms.gle/Q2ipHPKGFoaktbs56


اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا بندے کی اعلیٰ صفات میں سے ہے۔ شکر صرف ایک عمل نہیں بلکہ ایک رویہ، ایک سوچ، ایک عبادت ہے جس سے نہ صرف دل کو سکون حاصل ہوتا ہے بلکہ انسان کی زندگی میں خیر و برکت بھی آتی ہے۔

ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے اور شکر کرنے کی ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 16 صفحات کا رسالہشکر کی برکتیں پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہشکر کی برکتیں پڑھ یا سن لے اُسے ہر حال میں صبر و شکر کرنےوالا بنا اور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت بے حساب بخش دے۔

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


کراچی سٹی،  ڈسٹرکٹ گڈاپ، صفورہ ٹاؤن -

13 جولائی 2025ء کو کراچی کے علاقے صفورہ ٹاؤن، ڈسٹرکٹ گڈاپ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس کے بعد مدرسۃالمدینہ بالغان لگایا گیا اور نابینا افراد کے سرپرستوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اس موقع پر شعبے کے ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری اور سٹی ذمہ دار محمد عمر عطاری نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے دوران اسپیشل پرسنز کو درودِ پاک کی فضیلت بیان کی اور زیادہ سے زیادہ درودِ پاک کا ورد کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد فضیل رضا عطاری ، ڈسٹرکٹ گڈاپ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


20 جولائی 2025ء کو شیر پاؤ کالونی، قائد آباد ٹاؤن ، کراچی میں تجہیز و تکفین کے سلسلے میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں غسل ِمیت، کفن کاٹنے / پہنانے کا صحیح طریقہ،نمازِ  جنازہ کا طریقہ اور تدفین کے مراحل کی عملی تربیت دی گئی۔

اس نشست میں سٹی ذمہ دار محمد یاسر عطاری نے شرکا کی جانب سےکفن دفن کے متعلق ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور عملی طریقہ بھی کر کے بتایا تاکہ شرکا کو بہتر انداز میں سمجھایا جاسکے۔

اس نشست میں امامِ مسجد، یوسی نگران و ذمہ داران، وارڈ و ذیلی نگران، مسجد کمیٹی کے ممبران اور مسجد کے نمازی حضرات شامل تھے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کراچی، گلشن اقبال ٹاؤن، یو سی 5 کی جامع مسجد محمدی  میں 20 جولائی 2025ء کو مسجد کے نمازیوں کے درمیان ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد غسلِ میت دینے کا طریقہ، فضیلت و اہمیت اور کفن پہنانے کا صحیح طریقہ سکھانا تھا۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد بلال عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کفن دفن کے شرعی مسائل بتاتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے کے آداب، فضیلت اور کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کراچی، مجید کالونی، سیکٹر 2 -

20 جولائی 2025ء کو مجید کالونی سیکٹر 2، کراچی میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ایصالِ ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں حاضرین کو علم دین سیکھنے، ایصال ثواب کے لئے قافلوں میں سفر کرنے، نیکیوں میں اضافہ کرنے اور نماز پڑھنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ نگران ملیر حافظ محمد اقبال عطاری سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو علمِ دین کے حصول، نیک اعمال کی ترغیب اور دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کی اہمیت کو بتایا۔

حاضرین میں علاقائی نگران، ذیلی نگران، مرحومین کے رشتہ دار، لواحقین، محلے کے عاشقانِ رسول، شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران اور یوسی کے ذمہ داران شامل تھے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کراچی (23 جولائی 2025ء) -

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 23 جولائی 2025ء کو امامت کورس کی کلاس کے دوران ایک سیشن منعقد ہوا جس میں نگران شعبہ امامت کورس مولانا قاری محمد شفقت اللہ عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی ۔

نگرانِ شعبہ نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 جولائی 2025ء کو ڈویژن گجرات،  پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈویژن ذمہ دار محمد عثمان عطاری اور ڈویژن گجرات کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں صوبائی ذمہ دار نے سابقہ اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحفے دیئے۔

علاوہ صوبائی ذمہ دار نے مقامی اسلامی بھائیوں کے کارخانے میں چند اہم نکات پر گفتگو کی اوراُس کا وزٹ کرتے ہوئے شعبے کا تعارف کروایا نیز شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ پنجاب کے ڈویژن سرگودھا میں 21 جولائی 2025ء کو شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و سٹی اور تحصیل و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران صوبائی ذمہ دار محمد اقبال عطاری نے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی پلاننگ٭جن یوسیز میں دینی کام نہیں ہورہے اُن میں دینی کاموں کے اہداف٭نگرانِ شوریٰ کے ایونٹ کی تیاری٭شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری۔(رپورٹ: محمد علی شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 جولائی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چیمبر آف کامرس حیدر آباد میں ایک میٹ ہوا جس میں بزنس سے وابستہ حضرات نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”ملازم اور سیٹھ میں فرق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بیان کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے کہا کہ ہمارے اسلاف اپنے غلاموں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے تھے جیسا خود کھاتے پیتے اور پہنتے ویسا ہی غلاموں کو دیتے کیونکہ دین اسلام نے ہمیں غلاموں کے ساتھ بھی حسنِ سلوک کرنے کا ذہن دیا ہے جبکہ آج کے دور میں غلام تو نہیں ہے بلکہ ہمارے ماتحت ملازم ہوتے ہیں جو کچھ وقت کے لئے ہمارے پاس کام کرتے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ پیش آنا چاہیئے، اپنے ملازمین سے ان کی استطاعت کے مطابق کام لیں،ان سے اچھے انداز میں بات کریں، ان کی طبیعت کا خیال رکھیں، ان سے کام لیتے وقت گرمی اور سردی کا بھی لحاظ رکھیں، ان کی دُکھ و پریشان میں ان کی مدد کریں۔

آپ نے مزید کہاکہ آج کل ملازم یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ ہمیں آدھی مزدوری کام کی اور آدھی سیلری گالی سننے کی دی جاتی ہے، بہت سے سیٹ متکبر ہوتے ہیں، ملازموں کو اپنے سے کم تر سمجھتے اور ان پر ظلم کرتے ہیں۔ ان سب معاملات میں مالکان کو اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرناچاہیئے کیونکہ ایک پل نہیں گزرتا لوگ امیر سے غریب ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میں 2022ء کا سیلاب ہمارے لئے عبرت ہے۔


کرچی کے علاقے مؤمن آباد، سیکٹر 4 ایف کی جامع مسجد طیبہ میں 20 جولائی 2025ء کو  شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے نمازی حضرات اور ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس کورس میں ڈسٹرکٹ اورنگی ٹاؤن کے ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے کفن دفن کے حوالے سے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں کفن دفن کے متعلق شرعی مسائل بتائے۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور شرعی مسائل سیکھ کر دوسروں کو سکھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد نعیم عطاری، یوسی 5نگران مؤمن آباد ٹاؤن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، فیصل آباد میں  گزشتہ روز شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے ذمہ داران کا اہم تربیتی اجتماع منعقد ہواجس میں فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے تمام اسٹاف نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اس موقع پر موجود رہے اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس تربیتی اجتماع کے اہم نکات میں شعبے کی طے شدہ کارکردگی کا جائزہ، جنوری سے جون 2025ء تک کی کارکردگی رپورٹ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات شامل تھے۔

علاوہ ازیں ایک مرید اپنے پیر صاحب کی بارگاہ میں کس انداز سے ، کس سوچ سے اور کن اچھی نیتوں سے حاضر ہو؟مرشد کریم کی بارگاہ میں کیا تحائف (دینی کاموں کے تحائف ) لے کر جائیں؟ اس حوالے سے نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے اور اختتامی دعا کروائی نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)