
دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی اولاد
کی تربیت کرنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز تربیتِ اولاد کورس کے متعلق
ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن اور عالمی سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن ریجن نگران
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئےزیادہ سے زیادہ مقامات پر مذکورہ کورس کروانے نیز دیگر زبانوں میں
کورس تیار کروانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
یوکے میں ایک لرننگ سیشن کا انعقاد، مختلف ریجنز
سے اسلامی بہنوں کی شرکت

فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت UK میں
ایک لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ریجنز سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ لرننگ سیشن نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ مختلف اہم نکات پر کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کے
8 دینی کاموں کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں اسٹیٹ نگران و ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کی شرکت رہی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے 8 دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے نگران کے مدنی پھولوں پر کلام کیا جبکہ جائزہ پریزنٹیشن دکھانے کا
بھی سلسلہ ہوا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
ترقی کے لئےاچھی اچھی نیتیں کیں۔

گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ
مشاورت کی جانب سے آئے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا۔

اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے
سلسلے میں عرب شریف ریجن کی نگران اسلامی بہنوں سمیت
دیگر سطح کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے عرب
شریف میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئےجگہ کی ضرورت اور سفری اخراجات کے حوالے سے
مشاورت کی نیز شرکا اسلامی بہنوں کو نومبر 2023ء میں ذمہ داران کے سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دین ِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت نگرانِ عالمی مجلسِ شوریٰ نے دیگر اسلامی
بہنوں کے ہمراہ گھر گھر کر جاکر نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوت اسلامی کے تحت 2 ستمبر 2023ء کو ہونے والے
یومِ دعوتِ اسلامی کے سلسلے میں نگرانِ ریجن، نگرانِ پاکستان مشاورت،جامعۃ المدینہ
گرلز ذمہ دار اور کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر کلا م
کرتےہوئے پرانی اسلامی بہنوں کو جمع کرنے اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق گفتگو کی۔
کراچی ویسٹ کی ڈسٹرکٹ تا وارڈ ذمہ داران کا مدنی مشورہ،بیرونِ ملک کی
اسلامی بہنوں کی شرکت

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پچھلے دنوں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی ویسٹ کی
ڈسٹرکٹ تا وارڈ ذمہ دار اسلامی بہنیں براہِ
راست جبکہ سینٹرل افریقہ اور عرب کی اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔
ابتداءًاس مدنی مشورے میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے ظاہر و باطن کی اصلاح کرنے کے متعلق اسلامی
بہنوں کو مدنی پھول دیئے نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےکارکردگی
شیڈول پر عمل کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے پرانی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کا ذہن
دیا۔
اس کے علاوہ سیکھنے سکھانے کے حلقے میں شرکت
کرنےکے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔

بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں سے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کےسلسلے میں گزشتہ روز آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملاوی کی ڈویژن نگران اسلامی بہن
سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مشاورت کرتے ہوئے انہیں
ملاوی میں نیو مسلم کی دینی و اخلاقی تربیت کرنےکا ذہن دیا ۔
حاجی عبد الحبیب عطاری کی اردن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن
عبدالرحیم حسن وائی سے ملاقات

دعوت اسلامی
کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے
دورے پر ہ تھے ۔
دورانِ
دورہ رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے ملک اردن (Jordan)کے
ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبدالرحیم حسن وائی سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوتِ
اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔ مسٹر عبد الرحیم حسن نے
دعوت اسلامی کی کا وشوں خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وائلڈ لائف پارک بانسرہ گلی مری میں شجر کاری کا
سلسلہ، اراکین شوری نے پودے لگائے
.jpg)
یوم
آزادی کے موقع پر اپنے لئے اور اپنی آنے
والی نسل کو آکسیجن کی فیکٹری فراہم کرنے
کے لئے دعوتِ اسلامی یکم اگست 2023ء
سے ملک کے دیگر شہروں میں اس عزم کے ساتھ پودے لگارہی ہے
کہ ”پودا لگانا ہے ، درخت بنانا“ ہے۔
اسی
سلسلے میں 9 اگست 2023ء کو وائلڈ لائف (Wildlife) پارک
بانسرہ گلی مری میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب
میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ملک پاکستان کو سر سبز و شاداب
بنانے کے لئے ہر ہر فرد کو ایک پودا لگانے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد اراکین شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری سمیت مختلف شخصیات و
عاشقان رسول نے شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔
ماڈل ٹاؤن پارک لاہور میں شجر کاری کا سلسلہ،
اراکین شوری نے پودے لگائے

اس
سال بھی یومِ آزادی کو منفرد اندازمیں منانے کے لئے دعوت اسلامی نے یکم اگست 2023ء
سے ملک بھر میں شجر کاری کا آغاز کردیا ہے اور ملک کے دیگر شہروں میں اس عزم کے ساتھ پودے لگائے
جارہے ہیں کہ ”پودا لگانا ہے ، درخت
بنانا“ ہے۔
اسی
سلسلے میں 10 اگست 2023ء کو شعبہ FGRF کے تحت ماڈل ٹاؤن پارک لاہور میں شجر کاری
کی گئی۔ شجر کاری میں اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی یعفور
رضا عطاری سمیت مختلف شخصیات و عاشقان
رسول نے پودے لگائے۔
شجر
کاری سے قبل رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے پودے کے حوالے سے شرکا کی ذہن
سازی بھی کی۔