دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1ستمبر سے 6 ستمبر 2020ء تک امریکہ کے مختلف
شہروں(ہیوسٹن، نیو یارک، کونی آئی
لینڈ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو،اوشن ایونیو، برائٹن بیچ ایوینیو، سیکرامنٹو،
وڈلینڈ، یوبا سٹی، شکاگو، ڈسلپین، اسکوکی، ڈیلس)(Houston, New York, Coney Island Avenue, Bensonhurst Avenue, Ocean
Avenue, Brighton Beach Avenue, Sacramento, Woodland, Yuba City, Chicago, Desalpin,
Skokie, Dallas)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً
317 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو وقت کی قدر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے
گھر میں مدنی ماحول بنانے کا ذہن دیا۔
مانٹریال ،
سرے، تھورن کلف، مسی ساگا، ایڈمنٹن ڈویژن کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانٹریال
، سرے، تھورن کلف، مسی ساگا، ایڈمنٹن(Montreal,
Surrey, Thorne Cliff, Mississauga, Edmonton) ڈویژن کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذیلی
و ڈویژن سطح پر تقرری تیار کرنے کا ہدف دیا۔ مقامی زبان میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
اور نئے ڈویژن میں مدنی کام شروع کرنے کی
ترغیب دلائی۔
یوکے بریڈفورڈ ریجن میں لگنے والے مدارس ودیگر
مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوت اسلامی کے
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت
ماہ اگست 2020 ءمیں یوکے بریڈفورڈ ریجن میں
لگنے والے مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:
پورے ریجن میں درجات کی تعداد: 43
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 328
مدرسات کی تعداد: 32
گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد: 7
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 27
بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی
تعداد: 12
بذریعہ اسکائپ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 53
اسکائپ مدرسہ کی مدرسات کی تعداد: 8
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
طالبات کی تعداد: 133
ہفتہ وار فکر مدینہ والی طالبات کی تعداد: 101
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی
تعداد: 69
ماہ اگست 2020ء میں 100 نے طالبات مدنی قاعدہ مکمل کیا جبکہ 15 نے قراٰن پاک ناظرہ مکمل
کرنے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی محرم الحرام 1442 ھ میں اسلامی بہنوں میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر
کرنے اور شہادت امام حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے کے
علاقے ڈیوسبری ، ہڈرز فیلڈ ، ویک فیلڈ ، شیفیلڈ ، روتھرہم ، ڈونکاسٹر (Dewsbury,
Huddersfield, Wakefield, Sheffield, Rotherham, Doncaster)کی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیاجن میں امامِ حُسین کی
عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں نے بیانات
کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 160اسلامی بہنوں
نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے
زیر اہتمام ملتان میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی
کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
بعد ازاں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر تاجر اجتماع کا سلسلہ بھی ہوا۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ مساجد لاہور ریجن کے ذمہ داران اور
اراکین زون نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی
تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
7ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجارہ کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی
اور شعبے کے حوالے مدنی پھولوں دیئے۔
دعو ت اسلامی کے تحت 6ستمبر
2020ء کو لاہور ریجن
میں 564مقامات پر سحری اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں 2905 میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پرمبلغین دعوت
اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ اجتماع کے اختتام عاشقان رسول نے نماز تہجد بھی اداکی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7ستمبر 2020ء کو مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تعمیرات کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس میر حسن عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی مرکز فیضان مدینہ ہیگر والا منڈی بہاؤ
الدین میں ”فیضان نماز کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس 7 ستمبر 2020ء کو مجلس
تقسیم رسائل اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار حاجی غلام شبیر عطاری نے شرکائے کورس کی
تربیت کی ۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے، 12
مدنی کام، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی
مشورے میں مدنی پیکجز کے تحائف شرکائے کورس و انتظامی مجلس کو دیئے گئے۔
بعد ازاں مدرسۃ المدینہ میں بچوں کی تربیت کی
گئی اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
4اکتوبر کو ملک بھر میں تاجر اجتماع ہوگا،
نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری
خصوصی بیان فرمائیں گے
4اکتوبر 2020ء بروز اتوار دوپہر 3:00 بجے ملک
بھر میں تاجر اجتماع ہونے جارہا ہے۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی بذریعہ مدنی
چینل خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تمام تاجر حضرات اس اجتماع پاک میں ضرور بالضرور
شرکت کریں اور اپنے رفقاء کو اس کی دعوت بھی دیں۔
5ستمبر 2020ء کودعوت اسلامی کے تحت عرب شریف کی ملک نگران اسلامی بہن نے زون نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں سے مدنی کاموں کو بڑھانے، مدنی دورے میں شرکا کی تعداد میں
اضافہ کرنے اور ذیلی حلقوں میں ون ڈے سیشن بڑھانے کے حوالے سے اہداف لئے گئے۔