Dua-e-Shifa Ijtima’at were recently held under Dawat-e-Islami in Tortosa and Logrono, Spain, in which multitudes of Islamic sisters participated.

The Muballighaat of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspired Bayanat on the virtues of illness and motivated the Islamic sisters attending the Ijtima’at to be patient over illnesses and difficulties. Various spiritual remedies were given and یا سلام was also recited.


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شمالی زون کی تمام کابینہ علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار نے مشورے میں نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی، گھر گهر جا کر نیکی کی دعوت دینے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا ،علاقائی دورہ اور محفل نعت میں تقسیم رسائل کی نیت کروائی نیز شیڈول جدول اور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور نئے کارکردگی فارم کا نفاذ کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے  زیر اہتمام جنوبی لاہور زون کی کابینہ شیخوپورہ اور فاروق آباد میں مکتوبات و اوراد ِعطاریہ کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے تین بستوں پر مدنی مشورہ کیا جس میں اس شعبے کی زون ذمہ دار ،کابینہ کی ڈویژن ذمہ دار اور نگران کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت فرمائی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال کرنے اور شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے تجاویز اور مشورے دئیے اور شعبے کے حوالےسے اہداف دئیے نیز مجلس کی طرف سے دیئے گئے فارم سمجھائے اور مدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی ا نعامات کے تحت 26 اگست  2020 ءممبئی ریجن کےحیدرآباد زون ، محبوب نگر کابینہ جڑچرلہ ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اجتماعِ ذکر و شہادت کے دوسرے دن میں 143 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کربلا والوں کا کریمانہ انداز کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے سخاوت ، صدقے کے فضائل، امام حسین کی کرامات،غصہ پینے کے فضائل بیان کئے نیز بیان کے بعد منقبت اہل بیت اور دعا کا سلسلسہ بھی ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی ا نعامات کے تحت 26 اگست  2020 ء کو فیصل آباد اور حیدرآباد ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپور، لاڑکانہ، حیدر آباد، میانوالی، سرگودھا زون کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ ساتھ، حیدر آباد ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اور (پاکستان سطح ) مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔

مدنی انعامات پر مقرررکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی انعامات اور ماتحت شعبہ مدنی مذاکراہ کے نکات کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے اسکے مطابق اپنی اپنی کابینہ،ڈویژن اور علاقوں میں عملی نفاذ کی ترغیب دلائی ،کمزور علاقوں،ڈویژن اور کابینہ میں جا کر شعبے کے مد نی کام کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ،شعبے کے لحاظ سے آ نے والے مسائل کے حل کی ترکیب بنائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات  کے زیر اہتمام 25 اگست 2020ء یورپین یونین کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپین، ناروے، آسٹریلیا، بیلجئیم ، ڈنمارک ، جرمنی، ہالینڈ اور فرانس کی مدنی انعامات کی ذمہ دراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی انعامات پر مقرر عالمی رکن مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی مدنی تر بیت فرماتے ہوئے شعبے کی ماہانہ کارگردگی وقت پر جمع کروانے، ہر مہینے ماتحت اسلامی بہنوں کے درمیان مشورہ کرنے، کارکردگی شیڈول وقت ہر جمع کروانے کا ذہن دیا۔

مدنی انعامات پر مقرر عالمی رکن مجلس مشاورت نے مدنی انعامات کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مدنی پھولوں سے نوازا مدنی مشورے میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے آ ئندہ اہداف بھی دئیے ۔


24 اگست 2020 ء بروز پیر شریف آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ کی ڈویژن بلیک ٹاؤن  کے علاقے ماؤنٹ ڈریوڈمیں بالمشافہ پہلے دن اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا گیاجس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی عبادت کے موضوع پر بیان فرمایا نیز اعلانات کے ذریعے عاشورہ کے دن کیسے گزاریں ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قفلِ مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے آسٹریلیا میں یومِ قفل ِمدینہ منایا گیا جس میں الحمدللہ 71 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 61 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے نیوزی لینڈ میں یوم ِقفلِ مدینہ منایا گیا جس میں الحمدللہ 7 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 6 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے اسپین کے مختلف شہروں میں یومِ قفل ِ مدینہ منایا گیا جس میں 81 اسلامی بہنوں نے رسالہ’’ خاموش شہزادہ‘‘ کا مطالعہ کیا اور 8 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل ِمدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یومِ قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا۔ اسی سلسلے میں محرم الحرام 1442 ہجری کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ناروے کے مختلف شہروں میں یومِ قفل ِ مدینہ منایا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے رسالہ’’ خاموش شہزادہ ‘‘کا مطالعہ کیا اور 8 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


(کراچی اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

آج بروز جمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”صبر کی بہاریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔