یکم ستمبر 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل ملتان ریجن کی ذمہ دار نے بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا۔ جس میں شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں شعبہ ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے، ماہانہ شیڈول پر عمل کرنےاور پیشگی جدول بنانے کی ترغیب دلائی گئی۔


ماہ اگست 2020ء میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام آن لائن کورس ”تفسیر سورہ رحمٰن “ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملتان ریجن سے بذریعہ آن لائن 80 درجات میں 714 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں میں سے 537 اسلامی بہنوں نے مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کی جبکہ 378 اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی نیتیں کی۔


4ستمبر 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ملتان ریجن میں اسلامی بہنوں کا  مدنی مشورہ ہوا جس میں وہاڑی زون، بہاولپور، رحیم یار خان اور احمد پور شرقیہ کی شعبہ ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شارٹ کورسز ملتان ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شارٹ کورسز کے نکات سمجھائے نیز کورسز کے لنک بنانے اور اپنی زون کے ماہانہ مدنی مشورے کی تاریخ مقرر کرنے کے اہداف دیئے گئے۔


5ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن گلزار ہجری کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات، مدنی دورہ، مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز، کفن دفن اور مجلس مالیات کی اسلامی بہنوں  سمیت کابینہ مشاورت اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور شعبوں کے مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو اپنی اصلاح کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئےاور اپنا محاسبہ کرنے کی نیتیں کروائی گئیں۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 ستمبر 2020ء کو ملک بحرین کے علاقے رفاع شرقی میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران کابینہ اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو تیز کرنے اور روزانہ کے مدنی کاموں پر کلام کیا۔ اس مدنی مشورے میں ذمہ داریاں بھی تقسیم کی گئی۔


2ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک کویت کی ڈویژن فروانیہ کی نگران اسلامی بہن کا اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،  ذیلی حلقوں میں مدنی کام کرنےاور منسلک کی تعداد بڑھانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اس مشورے میں مدنی کاموں کے اہداف بھی دیئے گئےنیز اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا گیا۔


4ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس دارالسنہ للبنات کے زیر اہتمام ہونے والے ”فیضان قراٰن کورس“ کا اختتام ہوا جس میں کراچی ریجن سے چھ اسلامی بہنوں نےکورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں نے فقہی مسائل سے متعلق علم حاصل کرنے، قراٰن مجید کی آخری دس صورتیں یاد کرنے، ایمان مفصل ومجمل اور مدنی پھول پر تربیت حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے آئندہ بھی آن لائن کورسز کرنے نیت کی ہے۔


2ستمبر 2020ء کو D.H.Aمیں اسلامی بہنوں کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن و رکن عالمی مجلس نے شرکت کی اور سنتوں بھرےبیانات کئے۔ اجتماع کے بعد خواتین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی چینل پر مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ 


4ستمبر 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے تحت اسلام آباد زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ عالمی سطح کی ذمہ دار  اسلامی بہن ورکن عالمی مجلس نے ذمہ داران سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے مدنی کاموں کے متعلق ذمہ داران کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


4 ستمبر 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کی ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ عالمی سطح کی ذمہ دار  اسلامی بہن ورکن عالمی مجلس نے ذمہ داران سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کے مدنی کاموں کے متعلق ذمہ داران کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga ) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے ”خوش قسمت کون“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ایمان کی حفاظت کا ذہن دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga )میں”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں سورۂ رحمٰن کا بامحاورہ ترجمہ و تفسیر سیکھنے کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر اسلامی بہنوں نے تاثرات دیتے ہوئے کہا۔ کورس بہت معلوماتی تھا۔مستقبل میں اسلامی بہنوں نے تفسیر کورس کرنے بھی نیت کی۔