دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم کے تحت  گوہد پور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں نگران ڈویژن گوہد پورمحمد اکرم عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس نیومسلم پاکستان محمد نعمان عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم کے زیر اہتمام پلی الحبیب ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں نگران ڈویژن پلی الحبیب اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس نیومسلم پاکستان محمد نعمان عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم کے زیر اہتمام کالج روڈ ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری اور نگران ڈویژن کالج روڈ حاجی محمد فاروق عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس نیو مسلم پاکستان محمد نعمان عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم پاکستان کے نگران محمد نعمان عطاری نے مجلس کفن دفن اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری کے ہمراہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری کی ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران مجلس  نے رکن شوریٰ سے مجلس نیو مسلم کے ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے بات چیت کی اور کفن دفن پریکٹیکل اجتماع کے حوالے سے آگاہ کیا۔ رکن شوریٰ نے اس حوالے سے مدنی پھول دیئے اور دعاؤں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میانوالی میں تعمیراتی کاموں کا  سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں نگران میانوالی زون محمد زاہد عطاری نے فیضان مدینہ کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو تعمیرات جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے سوئی میں قبائلی و سیاسی رہنما موسم خان بگٹی سے ملاقات کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی کاموں سے آگاہ کیا۔ موسم خان نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کو خوب سراہا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت پشاور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پشاور زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان غلام عابد عطاری، ریجن ذمہ دار اور نگران زون نے شرکا کو شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعد ازاں نگران مجلس نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے نگران غلام عابد عطاری نے ہزارہ زون کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا ۔ نگران مجلس نے مساجد اور مدارس کو خود کفیل کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ نگران زون نے شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


12 ستمبر2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیر اہتمام لیہ شہر میں ایک اسلامی بھائی محمد حسنین عطاری کی رہائش گاہ پر محارم اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا۔ مدنی حلقے میں محارم اسلامی بھائیوں کو اچھی صحبت پانے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی چینل دیکھنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری مدنی) 


دعوت اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے ریجن ذمہ دار نے دربار ذمہ دار سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ساہیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نگران کابینہ، شہر اور اطراف کے نگرانوں کا مدنی مشورہ کیا۔ مدنی مشورے میں ساہیوال شہر میں ذمہ داران  کی تقرری کی گئی۔

بعد ازاں ذمہ داران نے مختلف مزارات پر حاضری بھی دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زون ذمہ دار محمد رضوان عطاری نے صدر کینٹ راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے وائس چیئرمین راجہ محمد عرفان سے ملاقات کی۔ زون ذمہ دار نے انہیں شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا جبکہ محمد عرفان نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات اور دعوت اسلامی کے انداز تبلیغ دین کو سراہا۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری، ریجن ذمہ دار مجلس کفن دفن)


مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، ریجن ذمہ دارمجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد)