دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے اسپورٹس کے زیر اہتمام سرگودھا اسپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا جس میں کرکٹر تیمور سلطان اور کرکٹ کوچ محمد عمران عطاری سمیت کھلاڑیوں نے شر کت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار اجتماع میں شر کت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حامد رضا عطاری، مجلس رابطہ برائے اسپورٹس فیصل آباد ریجن)


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد پاکستان کے نگران محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن عبد الوارث عطاری نے لاہور  میں حضرت داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف حاضری دی۔

بعد ازاں لاہور شمالی زون کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون محمد علی عطاری اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس اسپیشل افراد نے انہیں مزید اچھے انداز میں مدنی کام کرنے کا ذہن دیا اور داتا صاحب کے عرس کے موقع پر اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ مدنی حلقے لگانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد)


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے زیر اہتمام محمود آباد کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں محمود آباد کے نابینہ افراد نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نابینا افراد کے ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے شرکا کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں فیضان نماز کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر تین افراد نے فیضان نماز کورس کرنے کے لئے اپنا نام پیش کیا۔ مدنی مشورے کے اختتام پر کراچی ریجن کے ذمہ دار نے اسپیشل افراد کے سرپرستوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں کراچی ریجن نابینا افراد کے ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرنے کی نیت بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل افراد)


دعوت اسلامی کی مجلس  شعبہ تعلیم کے تحت کورنگی کابینہ کے ایک نجی ادارے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ شعبہ تعلیم کے زون ذمہ دار نے ادارے کے سربراہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر، مدنی چینل، اور آئی ٹی مجلس میں ہونے والے مدنی کام سے آگاہ کیا۔ زون ذمہ دار نے سربراہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، ٹیچرز کا مدنی حلقہ لگانے اور میلاد اجتماع کروانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد سلمان عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تعلیم)


14 ستمبر2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری بہاولپور میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات  فرمائیں گے۔

بیانات کی تفصیلات :

٭لنکن کارنرمین لائبریری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دن 11:00 بجے

٭حسینی چوک سیٹلائٹ ٹاؤن میں ہونے والے انجینئرز اجتماع میں دوپہر 3:00 بجے

٭احمد پور شرقیہ زون فیضان مدینہ خانقاہ شریف میں شام 6:00 بجے

٭گلیکسی ہائیٹس ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے پروفیشنلز اجتماع میں رات 9:00 بجے


مختلف بیماریوں  کےآسان علاج ، احتیاطی تدابیر اور دعاؤں وغیرہ پر مشتمل

شیخ طریقت، امیراہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب

گھریلو عِلاج

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

133صفحات پر مشتمل یہ کتاب2008سے لیکر اب تک اردو زبان کے18مختلف ایڈیشنز میں3 لاکھ97ہزارسے زائد شائع ہوچکی ہے

جبکہ اس کتاب کا دیگر4زبانوں میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے55روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 9 ستمبر 2020 ء کو حیدرآباد زون نگران  اسلامی بہن نے جڑچرلہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکا ئپ مدنی مشورہ لیاجس میں 7 زون مشاورت اور 6 کابینہ نگران کے اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن کی طرف سے کابینہ نگران اور زون مشاورتوں کو مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات ملے اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے فالو اَپ لیا گیا نیز رسالہ کارکردگی ، کابینہ تا ذیلی شیڈول کا فالواپ لیا گیا اور کابینہ نگران کو اورادو وظائف کے بستے لگانے کے لئے اسلامی بہنوں کے کوائف جلد بھیجنے کا ذہن دیا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اور زون مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور رسالہ کارکردگی اور کابینہ تا ذیلی شیڈول کا فالواپ کیا نیز کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو اوراد و وظائف کے بستے لگانے کے لئے اسلامی بہنوں کے کوائف جلد بھیجنے کا ذہن دیا۔اس مدنی مشورے میں 6 کابینہ نگران اور 7 زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ ریجن کی تقریبًا217 اسلامی بہنوں نے رسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام ہری پور ہزارہ میں دہرائی اجتماع اور مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکی طرف سے جو کچھ سکھایا گیا ہے اس کی دہرائی کر وا ئی اور شعبےکے نکات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کرتے ہوئے شعبےکے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات اورادِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام واہ کینٹ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے نکات بیان کئے نیزبستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب روز کے زیر ِ اہتمام10 ستمبر2020ء کولاہور ریجن میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن میں شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور 12 دن سے پہلے شب و روز کے لئے ذمہ دار مقرر کر کا ہدف دیا۔