حضرت علامہ مولانا ابراہیم باروی صاحب کے انتقال پر امیر
اہلسنت کا تعزیتی پیغام
پچھلے
دنوں ملک اللہ بخش کے صاحبزادے، محمد مبشر کے ابو جان اور حضرت علامہ مولانا حافظ
عبد الکریم سعیدی صاحب، اسماعیل اور محمد جمیل کے بھائی جان حضرت
علامہ مولانا ابراہیم باروی صاحب بیمار رہنے کے بعد 29 صفر شریف 1441ھ بمطابق 7 اکتوبر 2021ء کو تقریباً 50 سال کی عمر میں مدینۃ الاولیاء
ملتان میں انتقال فرما گئے۔ اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
انتقال
کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مرحوم کے گھر والوں
سے تعزیت کی اور مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
پیغام عطار!
علمِ
دین عام کرنے کی فضیلت
حضرت
امام جزوی رحمۃ
اللہ علیہ
فرماتے ہیں: جو یہ چاہتا ہے کہ دنیا سے
جانے کے بعد بھی اس کے اعمال کا سلسلہ ختم نہ ہو تو اس کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ
علمِ دین عام کریں۔
سگِ
مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی
عنہ
کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مجھے
یہ افسوس ناک خبر ملی کہ ملک اللہ بخش کے صاحبزادے، محمد مبشر کے ابو جان اور حضرت
علامہ مولانا حافظ عبد الکریم سعیدی صاحب، اسماعیل اور محمد جمیل کے بھائی جان
حضرت علامہ مولانا ابراہیم باروی صاحب بیمار رہنے کے بعد 29 صفر شریف 1441ھ بمطابق 7 اکتوبر 2021ء کو تقریباً 50 سال کی عمر میں مدینۃ الاولیاء
ملتان میں انتقال فرما گئے۔
میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین !
یا ربِ مصطفی جل جلالہ و
صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علامہ مولانا ابراہیم باروی صاحب کو غریقِ
رحمت فرما۔ مولائے کریم ان کے چھوٹے بڑے
جانے انجانے گناہ معاف فرما۔ یا اللہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ نصیب فرما۔ پروردگار عالم ان کی قبر جنت کا باغ بنے ر حمت
کے پھولوں سے ڈھکے تا حشر جگمگاتی رہے۔ یا اللہ پاک نورِ مصطفی کا صدقہ ان کی قبر تا حد نظر وسیع ہوجائے اور قیامت تک
روشن رہے۔ الٰہ العالمین یہ قبر کی
گھبراہٹ تنگی دور فرما، مولائے کریم مرحوم
کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنت الفردوس میں پیارے حبیب صلی
اللہ علیہ وسلم
کا پڑوس نصیب فرما۔ یا اللہ پاک تمام سوگواروں کو صبر جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما۔ ربِ کریم میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہیں
اپنے کرم کے شایانِ شان ان کا اجر عطا فرما۔
یہ سار ا ثواب جناب رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم کو
عنایت فرما۔ بوسیلہ خاتم النبیین صلی اللہ
علیہ وسلم سارا ثواب حضرت علامہ مولانا ابراہیم باروی صاحب سمیت ساری امت کو عنایت
فرما۔ امین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم
تمام
سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں اللہ پاک کی رضا پر راضی رہیں وسوسہ نہ پالیں جس کا
ٹائم ہوجاتا ہے وہ ایک منٹ بھی ایک سیکنڈ بھی ٹھہر نہیں سکتا، سب نے جانا ہے، جانے والا تو گویا یہ پیغام دیتا جاتا ہے۔
مرتے
جاتے ہیں ہزاروں آدمی عاقل و نادان آخر
موت ہے
بارہا
علمی تجھے سمجھا چکے مان یا مت مان آخر موت ہے
جانے
والے سے اپنے لئے عبرت کا سامان کرنا چاہیے، آخرت کی تیاری بڑھا دینا چاہیے۔ جانے والے کے لئے ضرور ایصالِ ثواب کیا جائے، دعائے
مغفرت کی جائے خوب صدقہ جاریہ والے کام کئے
جائیں مگر بے صبری نہ کریں ،بے صبری کرنے
سے جانے والے نے پلٹ کر آنا نہیں الٹا صبر کے ذریعے ہاتھ آنے والا جنت کا خزانہ
ہاتھوں سے نکل جاتا ہے۔ خدا کی قسم کسی عزیز کی فوتگی کے مقابلہ میں جنت کا خزانہ
ہاتھوں سے نکل جانا بڑا نقصان ہے
ہے
صبر تو خزانہ فردوس عاشقوں
عاشق
کے لب پہ شکوہ کبھی بھی نہ آسکے