1 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے عالمی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
سے ہر ہفتے کی رات کو مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں بانیٔ دعوتِ اسلامی
حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ رسول کی دینی، دنیاوی اور روحانی تربیت فرماتے ہیں۔
اس سلسلے میں آج ہفتے کی شب مدنی مذاکرے کا سلسلہ
ہوگا جس میں کراچی بھر سے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول فیضان مدینہ میں آکر شرکت کی
سعادت پائیں گے۔ یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کے لئے دنیا
بھر میں مدنی مذاکرہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جہاں علاقے کے اسلامی بھائی کسی مقام
پر جمع ہوکر مدنی چینل کے ذریعے اجتماعی طورپر مدنی مذاکرے میں شرکت کرتے ہیں۔
تمام عاشقانِ رسول سے درخواست ہے کہ مدنی مذاکرے میں
شرکت کرکے علم دین کا خزانہ حاصل کریں۔