ایک شخص غصےمیں ہو اور دوسراخاموش ہوجائے تو جھگڑانہیں ہوگا،آگ آگ سے نہیں پانی سے بجھتی ہے،جھگڑے کا سبب بھی دُور کریں،گھر میں درسِ فیضانِ سنت شروع کریں اس سے شرکائے درس کی اصلاح ہوگی اورشیطان بھی دُورہوگا ۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مدد کرتے وقت اللہ پاک کی رضا کی نیت ہونی چاہئے،کسی نے کیا خُوب کہا:جس کا عمل ہو بے غرض اُس کی جزا کچھ اور ہے۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:بعض گوشت فروش(قصاب)قربانی کا جانورذبح کرنے کے بعد چلے جاتے ہیں اورکافی دیربعدگوشت بنانے آتے ہیں ،اس پریشانی سے کیسے بچا جائے؟

جواب:جب گوشت فروش سے جانورذبح کرنے کا ریٹ طےکریں تواسے پابندکریں کہ وہ ایسانہ کریں ،گوشت فروشوں کو بھی چاہئے کہ وہ ایسانہ کریں بلکہ ایک شخص کا کام مکمل کرنے کے بعد دوسروں کی طرف جائیں ،اس سےمسلمانوں کا دل خوش ہوگا،وہ پریشانی سےبچیں گےاورمسلمانوں کا دل خوش کرنا نیکی ہے ۔

سوال:بارش میں نہانا کیسااوراس وقت ہمیں کیا کرنا چاہئے ؟

جواب: محفوظ جگہ میں جہاں بے پردگی نہ ہو،وہاں بارش میں نہانے میں حرج نہیں،ہمارےہاں گلیوں میں بجلی کی تاریں ہوتی ہیں اوربعض اوقات مین ہول (گندے پانی کی نکاسی کےگٹروغیرہ)بھی کھلے ہوتے ہیں،اس لیے ایسے موقع پرحتی الامکان باہرنہ نکلیں ،سائیکل،موٹرسائیکل اورکاروغیرہ نہ چلائیں، دیواریں گیلی ہوجائیں یا گیلے ہاتھ (بارش ہویا نہ ہو)سوئچ بورڈ(Board Switch) پر نہ لگائیں۔

سوال:قاضی نکاح پڑھائےاوران کے پاس نکاح نامے جمع ہوجائیں تو قاضی کیاکرے؟

جواب:قاضی صاحب کوچاہئےکہ وہ نکاح نامےاپنےپاس رکھنےکےبجائے جن کے ہیں،ان کوتلاش کرکےپہنچائےکیونکہ جب ان کو ضرورت ہوئی اوروہ لینے آگئےاوران کا نکاح نامہ موجود نہ ہواتو جھگڑاکریں گے،نفرت بڑھے گی ،گناہوں کے دروازےکھلیں گے ۔

سوال: لال(Red) دسترخوان استعمال کرنا کیسا ؟

جواب:لال (Red)دسترخوان استعمال کرناجائزہے،البتہ اسے سنت نہیں سمجھناچاہئے،میں استعمال کرنے سے بچتاہوں تاکہ میرےاستعمال کرنے سے لوگ اسےسنت نہ سمجھیں۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ شہرت کی خوا ہشپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا ربَّ المصطفَےٰ! جو کوئی رسالہ شہرت کی خوا ہشکے 29 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُسےشہرت اور اپنی واہ وا کی تباہ کن خواہش سے بچااور اپنی بارگاہ کا مقبول بند ہ بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم