دعوت ِاسلامی کے دِینی ماحول سے وابستگی،ایمان کی
حفاظت کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، علامہ محمد الیاس عطار قادری
یکم
رجب المرجب تا 6 رجب المرجب 1445ھ تک
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عرس خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہِ علیہ کے سلسلے میں مدنی مذاکرے کا
سلسلہ ہوا جس میں مختلف شہروں کے عاشقان رسول شریک ہوئے۔02 رجب 1445ھ کی شب ہونے
والے مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سوالات کے
جوابات ارشاد فرمائے اور سیرت اولیاء پر گفتگو کی۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال: نمازاور
عبادت میں دل نہ لگے تو کیا کرنا چاہئے؟
جواب: دل نہ بھی لگے تب بھی عبادت کرنی
چاہئے ،ورنہ تو ہم زیرو ہوجائیں گے ۔شیطان سے بچنے کے لیے روزانہ11 مرتبہ سورۂ
اخلاص(قُلْ ھُوَاللہُ اَحَد) پوری سورت پڑھ
لیں ،شیطان مع اپنے لشکرکوشش کرے کہ اس سے
گناہ کرائے نہ کراسکے،جب تک کہ یہ خود نہ کرے۔(الوظیفۃُ
الکریمہ ص21)۔دوسراعمل یہ ہے کہ روزانہ 10مرتبہ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھ لیجئے۔
سوال:گھرمیں لڑائی جھگڑے کا کیا حل ہے ؟
جواب: عام طورپر اخلاقی کمزوریوں ،گفتگومیں نرمی نہ
ہونا،جارحانہ انداز،خوف ِخداکی کمی ،علمِ دین کی کمی اوراچھی صحبت نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں لڑائیاں ہوتی ہیں۔ علم دین حاصل کریں ،اچھی صحبت میں رہیں ،علم پر
عمل کریں ،ان شاۤء اللہ الکریم گھریلوجھگڑے بھی ختم ہو جائیں گے ۔
سوال : نبیِ
کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے بیان میں کس اُنگلی سے اشارہ فرمایا کرتے تھے ؟
جواب : شہادت
کی اُنگلی سے اشارہ فرمایا کرتے تھے ۔
سوال: نمازکی
ادائیگی کس طرح کرنی چاہئے ؟
جواب: اچھالباس
پہن کر،اچھی خوشبولگاکر نماز ادا کی جائے ،مگراس کے لیے کسی سے سوال نہ
کیا جائے۔
سوال: فرض علوم سیکھنے
کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:فرض علوم سیکھنا بہت ضروری ہے۔افسوس نمازپڑھنے والے بھی وضو اورنمازکے مسائل نہیں سیکھتے ۔نوٹ گننے تو آتے ہیں مگرضروری
مسائل نہیں آتے ۔ شریعت نے ہمیں جووضو اورنمازکاطریقہ بتایا ہے اسی کے مطابق وضوکرنا ہوگا اورنمازپڑھنی ہوگی ۔
سوال:کیاسردیوں میں وضو کرنے میں زیادہ احتیا ط کرنی چاہئے ؟
جواب:جی ہاں !سردیوں میں وضو کرنے میں زیادہ احتیاط کرنی
چاہئے کہ کہیں اعضائے وضومیں کوئی جگہ بغیردُھلی نہ رہ جائے ۔
سوال: دعوت اسلامی کے دِینی
ماحول سے وابستہ رہنے کا کیا فائدہ ہے ؟
جواب : دعوت ِاسلامی کے دِینی ماحول سے وابستگی،ایمان
کی حفاظت کا ایک بہترین ذریعہ ہے،عمل
میں بھی بہتری آئے گی ۔میری وصیت ہے کہ دعوت ِاسلامی کو کبھی نہ چھوڑئیے گا۔یک درگیرمحکم گیر(ایک دروازہ پکڑ
اورمضبوطی سے پکڑ)۔دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کے لیے کوئی فارم پُر
کرنے کی حاجت نہیں ۔ہفتہ
واراجتماع میں شرکت کریں ،اس سے نیکیوں کی بیٹری چارج ہوتی رہےگی ۔عاشقانِ رسول کے ساتھ ہرماہ 3
دن مدنی قافلے
میں سفرکواپنامعمول بنالیجئے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” ارشاداتِ جنید بغدادی“ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیراہل
سنت نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو
کوئی 17صفحات کا رسالہ” ارشاداتِ جنید بغدادی “پڑھ یا سُن لے، اُسےاولیائے
کرام کی برکتیں نصیب فرما اور اُس کی ماں باپ سمیت بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔